Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون کی بیٹری کس طرح زیادہ عرصے تک چل سکتی ہے؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

Now Reading:

اسمارٹ فون کی بیٹری کس طرح زیادہ عرصے تک چل سکتی ہے؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

آج کل اکثر فونز کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کی سہولت دی جاتی ہے جس کا مقصد فونز کی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنا ہوتا ہے اور ہر کمپنی کے اس حوالے سے مختلف واٹ کے چارجر دستیاب ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پرموبائل کی بیٹری کی عمر بڑھانے کے بارے میں بہت سی غلط معلومات عوام میں مقبول ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود کچھ لوگ ان افواہوں پر یقین کرتے ہوئے ان طریقوں کو اپناتے ہیں تاکہ ان کے موبائل فون کی بیٹری کی عمر بڑھ سکے۔

آج کہ اس آرٹیکل میں وہ نکات بتائیں گے کہ اسمارٹ فون کی بیٹری کس طرح زیادہ عرصہ تک چل سکتی ہے۔

1۔ موبائل فون کا چارجر بیٹری کو سو فیصد چارج ہونے کے بعد بھی چارجر خود کار طریقے سے بند نہیں ہوتا بلکہ اس کا عمل جاری رہتا ہے اگر چارجر کو نہ نکالا گیا تو اس سے بیٹری متاثر ہوتی ہے۔

2۔ جب موبائل کو ایروپلین موڈ پر رکھ کر چارجنگ کی جاتی ہے تواس صورت میں موبائل کی دیگر ایپلی کیشن جن میں وائی فائی، بلوٹوتھ وغیرہ آف ہو جاتے ہیں اور موبائل کی انرجی خرچ نہیں ہو رہی ہوتی جس سے موبائل جلد چارج ہو جاتا ہے۔

Advertisement

3۔ موبائل چارجنگ کے لیے غیر معیاری یا جعلی چارجر استعمال نہ کیا جائے کیونکہ جعلی و غیر معیاری چارجر کے ایمپیئرز موبائل کی بیٹری کے حساب سے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ موبائل کو گنجائش سے زیادہ وولٹیج دیتے ہیں جو بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

4۔ اسمارٹ فونز میں جو بیٹریاں استعمال کی جا رہی ہیں وہ نکل میٹل ہائیڈرائیڈ ہیں جبکہ اس سے قبل موبائل فونز میں لیتھیم بیٹری استعمال کی جاتی تھیں۔ اس لیے موبائل کو آف کرنے سے بیٹری کی عمر نہیں بڑھائی جا سکتی۔

5۔ بعض اسمارٹ فون صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ بیٹری گرم ہونے پر استعمال کرنے سے موبائل فون کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس بارے میں نہ صرف گرم بلکہ زیادہ ٹھنڈا ہونے پر بھی بیٹری متاثر ہوسکتی ہے جبکہ کمرے کا درجہ حرارت بیٹری کے لیے مثالی ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر