Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا کرپٹو کرنسی مائننگ کیخلاف پھر اقدام، بِٹ کوائن کی قدر میں کمی

Now Reading:

چین کا کرپٹو کرنسی مائننگ کیخلاف پھر اقدام، بِٹ کوائن کی قدر میں کمی

چین میں کرپٹو مائننگ کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کے بعد بِٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ چینی حکام کرپٹو مائننگ کو کاربن کے اِخراج کے خلاف مُلکی کاوشوں کو خطرے سے تعبیر دے کر اِسے ’’انتہائی نقصان دہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی) کی ترجمان مینگ وائی نے دارالحکومت بیجنگ میں آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بٹ کوائن مائننگ پر کڑی تنقید کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِس اقدام سے توانائی میں کافی کمی ہوتی ہے جبکہ یہ کاربن کے اِخراج میں اضافے کا سبب بھی ہے۔

مینگ وائی کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی کی پروڈکشن اور تجارت سے انڈسٹری کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ این ڈی آر سی کمرشل مائننگ اور حکومت کے ملکیتی انڈسٹری بزنس کو مدّنظر رکھ کر کرپٹو مائننگ کے خلاف ’’بڑا‘‘ کریک ڈاؤن کرے گی۔

این ڈی آر سی اپنی نئی کارروائی میں کرپٹو مائننگ میں ملوث سبسیڈائزڈ پاور تک رسائی رکھنے والے کسی بھی ادارے کیلیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردے گی۔

اِس بیان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 7 فیصد سے زیادہ کمی نظر آئی اور یہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں 60،889 ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی۔ بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی ڈیجیٹل کرنسی ایتھر 8 فیصد کمی کے بعد دو ہفتوں کی بد ترین کمی سے  4،297 ڈالر کی سطح پر دیکھی جا رہی ہے۔

Advertisement

رواں سال چین میں کرپٹو کرنسی کے خلاف یہ دوسری بار کارروائی کی گئی ہے۔ ’نیچر کمیونیکیشنز‘ نامی جریدے کی اپریل میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 75 فیصد سے زائد بٹ کوائن مائننگ اکاؤنٹس چین میں ہیں۔

بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ کے باوجود رواں برس اس کی قیمت 110 فیصد اضافے سے 69،000 کی رکارڈ سطح کو چھو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر