Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلاء میں پھیلتا گیس کا پیچیدہ بادل

Now Reading:

خلاء میں پھیلتا گیس کا پیچیدہ بادل

تصویر میں دِکھنے والا گیس کا پُر سکون بادل نیبیولا کی گہرائیوں میں ہونے والی کئی سرگرمیوں کے متضاد ہے۔

ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی نئی تصوری میں NGC 6891 خوب چمکتی ہوئی دِکھائی دے رہی ہے۔ یہ تصویر سائنسدانوں کو یہ سمجھنے میں مدد دے گی کہ گیس کے یہ بادل بنے کیسے اور آگے بڑھے کیسے۔

ماہرینِ فلکیات NGC 6891 کو “planetary nebula” پکارتے ہیں۔ یہ لفظ ماضی کی غلط تشخیص ہے جب ٹیلی اسکوپ کی ٹیکنالوجی اپنے ابتدائی دور میں تھی۔

آج ہم یہ جانتے ہیں یہ ایسی نیبیولا در اصل چھوٹے ستاروں کے آخر وقتوں میں ان میں سے نکلنے والی گیسز کے نتیجے میں بنتی ہیں۔

ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی ہائی ڈیفینیشن تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادل کی گہرائی میں ایک سفید چھوٹا سا ستارہ ہے جس کے گرد تاریں اور گرہیں ہیں۔

Advertisement

ڈیٹا یہ بھی بتاتا ہے کہ گیس کا بیرونی دائرہ نیبیولا کے اندرونی حصے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مشاہدوں میں ایسے بھی گیس کے خول آئے ہیں جن کے رخ مختلف سمتوں میں ہیں۔

ناسا حکامنے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی حرکات سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ ان خولوں میں سے ایک 4 ہزار 800 سال پرانا ہے جبکہ بیرونی دائرہ کچھ 28 ہزار برس پرانا ہے جو ایک مرتے ستارے کے مختلف اوقات میں تواتر کے ساتھ ہوتے دھماکوں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

NGC 6891 کی چمک اس لیے ہے کہ چھوٹا سفید ستارہ آس پاس کی ہائیڈروجن گیس سے الیکٹرون آئنائز کردیتا ہے یا نکال دیتا ہے۔

ناسا کے مطابق جیسے ہی طاقتور الیکٹرون ہائیڈروجن کے نیوکلائی ساتھ دوبارہ جُڑ کر اپنی ہائی-انرجی اسٹیٹ سے لوئر-انرجی اسٹیٹ میں جاتے ہیں، یہ روشنی کی صورت میں انرجی خارج کرتے ہیں جو نیبیولا کی گیس کی چمک کا سبب بنتے ہیں۔

ہبل فی الحال 23 اکتوبر کو ہونےو الے سِنکرونائیزیشن گلِچ سے بحالی کے مراحل میں ہے اور اس کے آلات آہستہ آہستہ واپس آن لائن آ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر