ٹیسلا کی جانب سےاسپیس شپ نما سائبر ٹرک کا کیا گیا وعدہ جلد ہی پورا ہونے والا ہے۔ تاہم پروڈکشن میں تاخیر کے باوجود کمپنی کے سی ای اہ ایلون مسک نے مستقبل میں آنے والے پِک اپ ٹرک کے فیچرز ٹوئٹر پر بتادیے۔
جمعے کو ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا کہ ابتدائی طور پر بننے والے سائبر ٹرکوں میں چار موٹریں ہوں گی۔
جب ٹیسلا نے 2019 کے آخر میں سائبر ٹرک کی رُونمائی کی تھی تو کہا گیا تھا کہ پِک اپ ٹرک ایک، دو یا تین موٹروں کے ساتھ آئے گا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ابتدائی پروڈکشن 4 موٹر ویریئنٹ کے ساتھ ہر پہیے میں آزاد، الٹرا فاسٹ رِسپانس ٹورک کنٹرول ہوگا۔
ہر پہیے کی اپنی موٹر ہوگی جو اُسے آزادانہ چلائے گی اور ناہموار اور چکنی سطح پر چلنے میں مدد دے گی۔
ریوین R1Tواحد الیکٹرک پِک اپ ٹرک ہے جو اس قسم کا سسٹم استعمال کرتا ہے اور اس کے نتائج زبردست ہیں۔
ایلون مسک نے مزید کہا فور-موٹر سیٹ اپ کی مرہونِ منت سائبر ٹرک ٹینک کی طرح مڑ سکے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سائبر ٹرک میں ریئر وہیل اسیئرنگبھی ہوگا جو چاروں پہیوں کو ایک سمت میں گھما کر اِسے کیکٹرے کی طرح تِرچھا چلائے گا۔
جی ایم سی کے آنے والے ہمر ای وی پِک اپ میں بھی یہ صلاحیت متوقع ہے جس کو ’کریب واک‘ کہتے ہیں۔
2019 میں ایونٹ کے دوران بتائی گئی قیمتوں کے مطابق سنگ، ڈوئل اور ٹرائی موٹرویریئنٹس کی قیمتیں 39,990 $, 49,990$ اور 69,990$ بالترتیب ہوتیں۔ تاہم نئے کواڈ موٹر ٹرک کی قیمتیں معلوم نہیں ہیں۔
ٹیسلا کا سائبر ٹرک بنانے کا ارادہ 2021 مین لیکن اب اِس کی پروڈکشن آگے بڑھا کر 2022 میں لے جائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
