Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل کے خلاف ملازمین کے ساتھ بد سلوکی پر تحقیقات شروع

Now Reading:

ایپل کے خلاف ملازمین کے ساتھ بد سلوکی پر تحقیقات شروع

آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن OSHAمشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔

فنانشل ٹائمز نے یہ خبر ایپل کے وسل بلوئرایشلے جووک کو محمکمہ لیبر کی جانب سے بھییجے گئے خط کو دیکھنے کے بعد بریک کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق خط پر 10 دسمبر کی تاریخ تھی جس نے تحقیقات کی تصدیق کردی۔

ڈیپارٹمنٹ آف لیبر نے بعد ازاں نیو یارک ٹائمز میں تصدیق کی کہ انہوں نے ایپل کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔

لیکن ٹائمز کے مطابق OSHAکا وسل بلوئر پروگرام تحقیقات کرے گا۔

Advertisement

فنانشل ٹائمز کے مطابق تحقیقات میں یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ایپل نے جووک کے خلاف ردِ عمل دِکھایا یا نہیں۔

جووک نے ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے ایپل کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایپل ان کے خلاف ردِ عمل دِکھا کر فرار نہیں ہو سکتا۔

انسائیڈر کے لیے لکھتے ہوئے جووک نے کہا تھا کہ انہیں ایپل نے لیبر کی شکایات درج کرنے پر نوکری سے نکالا تھا اور انہوں نے ہراسگی سمیت کئی معاملات پر کمپنی کو سرِعام تنقید کا نشانہ بنایا۔

جووک نے کہا کہ انہوں نے جہاں وہ کام کرتی تھیں اس آفس میں ممکنہ تیزابی کیمیکلز کی موجودگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ایک بیان میں ایپل نے کہا کہ کمپنی دفتر کے مثبت ماحول کو قائم رکھنے کے لیے مضوط عزم رکھتی ہے۔

ایپل کو اس سال ملازمین کو در پیش مشکلات میں اضافے کا سامنا ہے۔

Advertisement

15 اگست کو ملازمین نے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے AppleTooنامی ایک ویب سائٹ بنائی جس پر وہ کمپنی میں پیش آنے والے ہراسگی اور امتیازی سلوک کے واقعات کو شیئر کر سکیں۔

جووک اکیلی ملازم نہیں ہیں جنہوں نے کمپنی پرمزاحمت کا الزام عائد کیا ہے۔

جینیک پیرِش، AppleToo کی شریک بانی، نے بھی نیشنل لیبر ریلیشن بورڈ کو نومبر میں ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں غلط اور مشکوک وجوہات کی بنا پر نوکری سے نکالا گیا۔

ایپل کی ایک سابق ملازم شیر اسکارلیٹ نے بھی مذکورہ بالا ادارے میں ایپل کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر