Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی کمپنی نے زوم ویڈیو کال کے دوران 900 ملازمین کو فارغ کردیا

Now Reading:

امریکی کمپنی نے زوم ویڈیو کال کے دوران 900 ملازمین کو فارغ کردیا
زوم ویڈیو کال

امریکہ میں لوگوں کو قرض دینے والی کمپنی نے اپنے 900 ملازمین کو زوم کال کے دوران ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

زوم کال کے دوران کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وشال گارج نے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی خبر نہیں ہے جسے آپ سننا چاہیں گے، اگر آپ اس کال پر ہیں، تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جس کو فوری طور پر ان کی ملازمت سےنکالا جارہا ہے۔

وشال گارج نے کہا کہ مارکیٹ بدل چکی ہے اب اس کمپنی کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملازمتوں سے فارغ کرنا ضروری ہوگیا تھا۔

زوم کال کے دوران وشال گارج نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر میں دوسری مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کررہے ہیں، پہلی بار جب میں نے ایسا کیا تھا تو رو پڑاتھا لیکن میں اس وقت خود کو قدرے مضبوط محسوس کررہا ہوں۔

ملازمین کو مارکیٹ کی صورت حال اور ملازمین کی کارکردگی کی وجہ سے برطرف کررہے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ایک شخص نے سوشل ویب سائٹ پر لکھا کہ نکالے گئےافراد میں سے 250 لوگ ایسے تھے جو کمپنی کے کھاتوں کے مطابق 8 گھنٹے یومیہ نوکری کرتے تھے لیکن درحقیقت وہ 2 گھنٹے بھی اپنے فرائض سرانجام نہیں دیتے تھے۔ وہ دیگر ملازمین اور کمپنی کے صارفین سے چوری کررہے تھے۔

بعد ازاں وشال گارج نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے 4 ہفتوں پہلے کمپنی کے ملازمین کی کارکردگی ، صارفین کی ان تک رسائی اور ان کی ملاقاتوں کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا تھا۔

وشال گارج نے بتایا کہ ہم نے اعداد و شمار کی روشنی میں یہ بات دیکھی کہ ہمارے صارفین وہ سہولیات حاصل ہی نہیں کررہے جو وہ کپمنی ملازمین سے حاصل کرنے کا حق رکھتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر