
مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر پانچ صارفین کی جانب سے ایک اور مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
مقدمے میں صارفین کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی اسمارٹ واچ کے ڈیزائن میں نقص ہے جو کسی قسم کے زخم لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔
شمالی کیلیفورنیا کی یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیسز اور ڈِسپلے کے درمیان اتنی جگہ نہیں ہے کہ اگر بیٹری پھولے تو معاملہ بگڑے نا۔
جب بیٹری پھولتیہے تو وہ ڈِسپلے کے مخالف دھکیلتی ہے جس کے سبب گھڑی سے علیحدگی یا اس کا ٹوٹ جانا ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں تیز دھار کنارے نکال سکتے ہیں جو گھڑی پہننے والے کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
تمام مدعیوں کی ایپل گھڑی کا ڈِسپلے ٹوٹا لیکن ایک صارف کرس اسمتھ بیٹری کے پھول جانے کے سبب ٹوٹنے والے ڈسپلے بازو اور نس کٹ جانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوا۔۔
مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ جس وقت ایپل نے گھڑیا بیچنی شروع کیں اس سے پہلے اس کو اس بات کا علم تھا کہ ان میں خامی ہے۔
ایپل کی تمام گھڑیوں کو سوائے سیریز 7 کے، دائر مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔
ایپل کی جانب سے پیش کیا جانے والا پتلا ڈیزائن ایک ہی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب اس کی بیٹری کو چیسز کے اندر پھنسا کر پیک کردیا جائے۔
خیال کے مطابق بیٹری پھولنے پر ڈسپلے سے باہر آنے بجائے، ڈسپلے اور چیسز کو توڑ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News