Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا کا تحقیقاتی سیٹلائیٹ IXPE خلاء میں بھیج دیا گیا

Now Reading:

ناسا کا تحقیقاتی سیٹلائیٹ IXPE خلاء میں بھیج دیا گیا

اسپیس ایکس کے فیلکن 9 نے ناسا تحقیقاتی سیٹلائیٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا۔

ناسا کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق خلاء میں موجود چیزوں بشمول بلیک ہولز کے مشاہدے کے لیے بنایا گیا سیٹلائیٹ اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا گیا۔

ایمیجنگ ایکس رے پولریمیٹری ایکسپلورر(IXPE) اوبزرویٹری اسپیس کرافٹ ناسا نے اٹیلین اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

اس میں تین ٹیلی اسکوپ لگائی گئی ہیں جنہیں بڑی توانائی والے اجرامِ فلک کے ایکس رے کے چارج کی پیمائش کےلیے بنایا گیا ہے۔ ان چیزوں میں بلیک ہولز اور سپر نووا کے حصے شامل ہیں۔

جس کا مطلب ہے کہ اس سے ان پُراسرار اشیاء کے پیچھے موجود طبعیات کو جاننے کا قابل ہونا ہوگا۔

Advertisement

واشنگٹن میں ناسا ہیڈکوارٹرز کے سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زربوکین نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایکس پی ای ہمیں ہمارے اطراف موجود جارحانہ کائنات دِکھانے جارہی ہے جیسے کہ ستاروں کا پھٹنا اور کہکشاؤں کے بیچ میں بلیک ہولز کا ہونا۔ اس طریقے سے جیسے ہم نے کبھی نہیں دیکھا ہے۔

21 کروڑ 40لاکھ ڈالرز مالیت کے آئی ایکس پی ای کو جمعرات کو مشرقی معیارِ وقت کے مطابق صبح ایک بجے فلوریڈا میں قائم ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا۔

اسپیس ایکس نے ٹوئٹر پر آئی ایکس پی ای کی فیلکن 9 راکٹ سے علیحدہ ہونے اور مدار میں تیرنے کی فوٹیج ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ہنٹس ویلے میں ناسا کے مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر کے آئی ایکس پی ای کے پرنسپل ایویسٹیگیٹر مارٹک ویزکوپف نے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ احساس ناقابلِ بیان ہیں کہ کسی چیز پر آپ نے دہائیوں تک کام کیا ہو اور وہ حقیقت کا روپ دھار کر اسپیس میں لانچ کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پری لانچ کانفرنس میں ویزکوپف کا کہنا تھا کہ آئی ایکس پی کا پیلا ہدف کریب نیبیولا ہے جس ایک مردہ ستارے کی باقایات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر