Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا سے قریب ترین بلیک ہولز کا جوڑا دریافت

Now Reading:

دنیا سے قریب ترین بلیک ہولز کا جوڑا دریافت

دو بڑے بلیک ہولز جو جلد ایک ہوجائیں گے، کو قریبی کہکشاں میں دریافت کرلیا گیا ہے۔

دو بلیک ہولز NGC 7727نامی کہکشاں کے مرکز میں ایک دوسرے کے گرد گھوم رہے ہیں۔ یہ کہکشاں دنیا سے 89 نوری سالوں کے فاصلے پر ایکویریس کوسٹیلیشن میں واقع ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زمین سے قریب ایسے بلیک ہول کے جوڑے کو کبھی نہیں دیکھا ہے، نہ ہی ایک دوسرے کے اتنا قرب دیکھا ہے۔

یہ بلیک ہول کا جوڑا، جو آج سے 25 کروڑ سال بعد مل کر ایک بڑا بلیک ہول بنالے گا، زیادہ ایکس-رے شعائیں خارج نہیں کرتا جس کی وجہ سے اس کے متعلق زیادہ کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

 ان بلیک ہولز کی دریافت دو ہائی پاور ٹیلی اسکوپس ایک چلی میں لگی بڑی ٹیلی اسکوپ اور دوسری ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ہوئی۔

Advertisement

تحقیق کے سربراہ مصنف کیرینا ووگیل نے ایک بیان میں کہا یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے ایک دوسرے سے قریب اتنے بڑے دو بلیک ہولز دریافت کیے۔

گزشتہ ریکارڈ ہولڈر بلیک ہولز کا جوڑا زمین سے 47 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر تھا۔ یہ فاصلہ حالیہ دریافت ہونے والے جوڑے سے پانچ گُنا زیادہ تھا۔

اس جوڑے کے زمین سے اتنا قریب ہونے نے ماہرین کےلیے یہ بات پہلی بار ممکن بنائی ہے کہ ان کی کششِ ثقل کے ستاروں کے اثر سے بلک ہولز کے وزن کا تعین کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر