Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلیو اوریجن کے مسافر راکٹ میں چھ افراد کی خلاء کی سیر

Now Reading:

بلیو اوریجن کے مسافر راکٹ میں چھ افراد کی خلاء کی سیر

ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی راکٹ کمپنی بلیو اوریجن امریکی چینل کے میزبان مائیکل اسٹریہن سمیت پانچ افراد کو خلاء کے کنارے پر بھیجا۔

ہفتے کے روز بھیجے جانے والی اس کامیاب پرواز میں امریکی میزبان کے ہمراہ امریکی خلاء باز ایلن شیپرڈ کی بڑی بیٹی لارا شیپرڈ چرچلے بھی تھیں۔

کمپنی کے نئے راکٹ کا نام شیپرڈ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ وہ خلاء میں پرواز کرنے والے پہلے اور چاند پر چلنے والے پانچویں امریکی تھے۔

چار دیگر مسافروں میں اسپیس انڈسٹری ایگزیکٹِو اور فلاحی کام کرنے والے ڈائلان ٹیلر، سرمایہ کار ایون ڈِک، بیس وینچرز کے بانی لین بیس اور کانٹینٹ کرییٹر کیمرون بیس شامل تھے۔

بلیو اوریجن کے مطابق لین اور کیمرون بیس باپ-بیٹے کا پہلا جوڑا ہے جو خلاء میں گیا۔

Advertisement

نیو شیپرڈ راکٹ نے مغربی ٹیکسز میں قائم لانچ سائٹ ون سے پرواز بھری۔ ان چھ خلائی مسافروں نے زمین سے 62 میل اوپر چند منٹوں تک وزن کے کم ہو جانے کا تجربہ کیا۔

مسافروں کی بحفاظت واپسی کے بعد بلیو اوریجن نے ٹوئٹ کیا ’اور، کیپسول نیچے آگیا! واپس زمین پر خوش آمدید، #NS19. لارا، مائیکل، ایون، ڈائلان، کیمرون اور لین‘

کمپنی نے یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ لانچ سائٹ ون سے ایک زبردست مشن۔ آج کی فلائٹ کامیاب بنانے پر پوری ٹیم بلیو کو مبارک باد۔

بلیو اوریجن نے اس لانچ میں ٹکٹوں کی قیمت پر کچھ نہیں کہا۔

کمپنی کی پہلی انسانی پرواز کے لیے نیو شیپرڈ میں ایک سیٹ جون میں دو کروڑ 80 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہونے کے لیے پیش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر