Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاٹنے والی ٹی وی اسکرین

Now Reading:

چاٹنے والی ٹی وی اسکرین

اب تک تو لوگ ٹی وی کو لذیذ کھانے بنتے دیکھنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کرتے تھے لیکن اب جاپان میں ٹی وی ہی کھانے کی خصوصیت ڈال دی ہے۔

جاپان میں سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹیلی ویژن اسکرین بنائی ہے جس چاٹا جا سکتا ہے۔

 Taste the TV (TTTV) نامی اس ڈیوائس میں ایک کارٹریج لگی ہے جس میں 10 زائقوں کے کنستر ہیں جو ٹی وی اسکرین پر زائقوں کے نمونے اسپرے کر سکتے ہیں۔

کنستروں میں موجود ان مختلف ذائقوں کو ملا کر سے ٹی وی اسکرین پر دِکھائی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء جیسے کہ پیزا یا کافی وغیرہ کا ذائقہ بنایا جا سکتا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میجی یونیورسٹی میں بنائے جانے والی یہ اسکرین ٹیکنالوجی ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔

Advertisement

جبکہ اس کی کمرشل ورژن کی قیمت 875 ڈالرز یعنی تقریباً 1 لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے متوقع ہے۔

جاپانی پروفیسر ہومئی میاشیتا اور ان کے 30 طلبا نے کئی ذائقوں کے نمونے بنائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے TTTV کا نمونہ تجربہ گاہ میں موجود پرزوں سے گزشتہ برس خود سے بنایا ہے۔ تاہم وہ یہ نہیں جانتے کہ اس کا کمرشل ورژن کب دستیاب ہوگا۔

ان کے ورژن میں 10 فلیور والے کنستر ذائقوں کے نمونے سپاٹ ٹی وی اسکرین کے اوپر لگی ہائیجینگ فلم پر اسپرے کرتے ہیں۔

یونیورسٹی پروفیسر کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے دور میں اس قسم کی ٹیکنالوجی لوگوں کے باہری دنیا کے تعلق کے طریقے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکرین کو بنانے کا مقصد گھر بیٹھے دنیا کے دوسرے حصے میں موجود ریسٹورانٹ کے کھانوں کا ذائقہ لینے کو ممکن بنانا ہے۔

میاشیتا کچھ کمپنیوں کے ساتھ اس متعلق بات چیت کر رہے ہیں کہ ان کی اسپرے ٹیکنالوجی کو کسی ڈیوائس میں استعمال کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر