Advertisement
Advertisement
Advertisement

’میری ٹوئٹس میں اتنی طاقت نہیں کہ مارکیٹ کو ہلا سکیں‘

Now Reading:

’میری ٹوئٹس میں اتنی طاقت نہیں کہ مارکیٹ کو ہلا سکیں‘

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا خیال ہے کہ ان کی ٹوئٹس میں اتنی طاقت نہیں کہ مارکیٹ کو ہلا سکیں۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایکزیکٹِو آفیسر ایلون مسک نے ایک انٹر ویو میں انہوں نے اپنے ٹوئٹ کرنے کی عادت کے متعلق بتایا جس کے سبب وہ دنیا کے سب سے مشہور سی ای او بن گئے ہیں۔

لیکن اپنی اس عادت کی وجہ سے امریکی حکومت کے ساتھ مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔2018 میں ایک ٹوئٹ کی وجہ سے انہیں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے عتاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کے لیے کیے جانے والے ٹوئٹ کے نتیجے میں ٹیسلا کے شیئر کی قیمت میں 14 فی صد اضافہ ہوا۔

ایس ای سی نے ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر ’جھوٹے اور گمراہ کن بیانات‘ دینے کا الزام عائد کیا۔

ایلون مسک اور ٹیسلا نے علیحدہ علیحدہ ذمہ داری قبول کیے بغیر دو دو کروڑ ڈالرز دے کر معاملہ رفع دفع کیا۔

Advertisement

ایلون مسک نے ٹیسلا بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑا اور ٹیسلا کو ایک نئی کمیٹی تعینات کرنی تھی جو مسک کمیونیکیشن کے معاملات دیکھے۔

لیکن ایلون مسک نے انٹرویو میں کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ ان کی ٹوئٹ کے بعد جو ہوتا ہے اس کی ذمہ داری ان پرعائد ہوتی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں ہر وقت خود چلتی ہیں۔ لہٰذہ جو بیان وہ دیتے ہیں وہ اسٹاک کی عمومی حرکات سے مختلف ہوتی ہیں۔

لیکن ایسا کئی بار ہوا ہے جب ایلون مسک کی ٹوئٹ ٹیسلا کے اسٹاک پر اثر انداز ہوئی ہو۔ گزشتہ ماہ ٹیسلا کے شیئرنیچے چلے گئے جب انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کمپنی نے ہرٹز کے ساتھ ابھی تک ڈیل سائن نہیں کی ہے باوجود اس کے کہ کار-رینٹل فرم نے اعلان کردیا تھا کہ اس نے ایک لاکھ ٹیسلا ماڈل 3 سیڈان کا آرڈر دیا ہے۔

گزشتہ ماہ ہی ٹیسلا کے شیئرز ایک ٹوئٹ کے بعد 7 فی صد نیچے آگئے تھے۔ ایلون مسک نے اپنے فالوورز سے پوچھا تھا کہ آیا انہیں ٹیسلا کے 10 فی صد اسٹاک بیچ دینے چاہیئں۔ 24 گھنٹوں میں 35 لاکھ افراد نے اس پول میں حصہ لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر