Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا چین کو کووڈ کا ذمہ دار قرار دینے کا معاملہ، فیس بک کا چین پر بڑا الزام

Now Reading:

امریکا کا چین کو کووڈ کا ذمہ دار قرار دینے کا معاملہ، فیس بک کا چین پر بڑا الزام
پرائیویسی میں مداخلت، فیس بک کا نوکروڑ ڈالرمیں تصفیہ

فیس بک نے چین کے صارفین  پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جعلی اکاؤنٹ بنا کر دنیا کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ امریکا کووڈ-19 کا ذمہ دار چین کو قرار دینے کی کوشش کررہا تھا۔

فیس بک نے بدھ کو بتایا کہ جعلی سوئس بائیولوجسٹ ولسن ایڈورڈز دراصل ان صارفین کی پروڈکٹ تھی جن کا تعلق چین کے ریاستی انفرااسٹرکچر کمپنیوں سے تھا۔

الزام کے مطابق صارفین نے جعلی اکاؤنٹ سے دنیا کو باور کرانے کی کوشش کی کہ امریکا کووِڈ-19 کا ذمہ دار چین کو قرار دینے کی کوششیں کر رہا ہے۔

فیس بک جِسے اب میٹا کے نام سے جانا جاتا ہے نے اپنی سالانہ تھریٹ رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کے خلاف ان دعووں کو 24 جولائی سے 10 اگست تک پھیلایا گیا اور ان خبروں کو عالمی میڈیا اور چین کے ریاستی میڈیا نے اٹھا لیا۔

10 اگست کو فیس بک نے ایڈورڈز کے اکاؤنٹ کو تب بند کیا جنب بیجنگ میں قائم سوئس سفارتخانے نے اس بات کی تصدیق کی کہ ولسن ایڈورڈز نامی کسی شہری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

Advertisement

یہ اکاؤنٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے جعلی دعوے شائع کرنے سے 12 گھنٹے پہلے بنا تھا۔

اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے ذرائع اور محققین نے شکایت کی ہے کہ ان پر امریکا کی جانب سے وباء نے کہاں اور کیسے جنم لیا پر ادارے کی تحقیق کے منصوبے کے حوالے سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

تاہم اس بات پر تاحال کوئی سائنسی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے کہ وباء کہاں اور کیسے وجود میں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر