Advertisement
Advertisement
Advertisement

نو دریافت شدہ دم دار ستارہ آسمان میں جگمگانے کےلیے تیار

Now Reading:

نو دریافت شدہ دم دار ستارہ آسمان میں جگمگانے کےلیے تیار

نو دریافت شدہ دم دار ستارہ لینرڈ رواں ماہ آسمان میں جگمگانے کےلیے تیار ہے۔ یہ دم دار ستارہ 70 ہزار سال میں پہلی بار زمین کے قریب سے گزرے گا۔

دسمبرمیں زیادہ چمکدار ہوجانے کی وجہ سے یہ دم دار ستارہ شمالی ہیمسفیئر میں طلوعِ آفتاب سے پہلے آسمان پر ٹیلی اسکوپ کی مدد سے یا تاریک آسمان والی جگہوں پر دوربین کی مدد سے دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس مہینے میں آگے چل کر ممکن ہے یہ کامٹ سورج غروب ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی چمکیلی ہری آئس بال کی طرح نظر آئے۔

جب یہ کامٹ نیلے سبز رنگ میں ڈھل جائے گا اس کا مطلب ہوگا یہ گرم ہے اور اس میں بہت سا سائنائیڈ اور ڈائی اٹامک کاربن موجود ہے اور اس کے ٹوٹنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

شمالی امریکا اور جنوبی ہیمسفیئر سے تعلق رکھنے والے 14 دسمبر کو اس کا بھرپور نظارہ کرسکیں گے۔ کامٹ کے غروبِ آفتاب کے بعد افق پر نمودار ہونے  کے امکانات ہیں۔

Advertisement

لینرڈ کے کرسمس کے دن بھی غروبِ آفتاب کے بعد جنوب مغرب میں افق پر نمودار ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ دم دار ستارہ ماہرِ فلکیات گریگوری جے لیندرڈ نے 3 جنوری کو ایریزونا میں ماؤنٹ لیمن انفرا ریڈ آبزرویٹری میں دریافت کیا تھا۔

دریافت کے بعد سے یہ کامٹ سورج اور زمین دونوں کے قریب سے گزر رہا ہے لیکن بہت مدھم رہا ہے۔

زیادہ تر دم دار ستارے ایمیچور ٹیلی اسکوپ میں دِکھنے کےلیے کافی مدھم ہوتے ہیں لیکن دسمبرمیں چھوٹے عرصے کےلیے، کامٹ لینرڈ رات میں آسمان پر جگمگانے والا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر