
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے چیف ایگزیکٹِو آفیسر ایلون مسک نے زمین کے ایٹماسفیئر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے کا نیا منصوبہ پیش کردیا۔
ایلون مسک نے پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسپیس ایکس ایک پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جو زمین کے ایٹماسفیئر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کر کے راکٹ کے ایندھن کے طور پر استعمال کرے گی۔
سی ای اور ٹیسلا و اسپیس ایکس نے مزید کہا ’اگر دلچسپی ہو تو براہ کرم ساتھ آجائیں۔‘
انہوں نے یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ یہ پروگرام مریخ کے لیے بھی ضروری ہوگا۔
گارجیئن کے مطابق اسپیس ایکس کے فیلکن 9 راکٹ ایندھن کے طور پر مٹی کے تیل کا استعمال کرتے ہیں جو ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ساتھ دیگر کیمیکلز کا اخراج کرتے ہیں۔
ایلون مسک نے پہلے ایکس پرائیز کاربن ریموول کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کاربن ریموول ٹیکنالوجی کے لیے 10 کروڑ ڈالرز کا انعام تھا۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ فوسل فیول کے جلنے سے خارج ہوتی ہے جو موسمیاتی بحران پیدا کرنے میں سب سے اہم گیس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News