Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی لانچ ایک بار پھر ملتوی

Now Reading:

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی لانچ ایک بار پھر ملتوی

10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بننے والی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی لانچ ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔ ٹیلی اسکوپ کو خلاء میں 22 دسمبر کو بھیجا جانا تھا تاہم کچھ تکینیکی وجوہات کی بناء پر یہ لانچ 24 دسمبر سے پہلے نہیں ہو سکے گی۔

ناسا کے سائنس ڈویژن کے ہیڈ کے مطابق فرینچ گیانا میں ٹیلی اسکوپ کو آریانے 5 لانچر سے جوڑنے کے بعد انجینئروں کو گراؤنڈ سپورٹ ایکوئپمنٹ کے ایک ٹکڑے کے ساتھ کوئی مسئلہ دِکھائی دیا۔ مسئلے کے حل کے پیشِ نظر آبزرویٹری کی لانچ کم از کم دو دن یعنی 24 دسمبر تک ملتوی ہوگی۔

مشن کو اس سے پہلے 22 دسمبر کو گیانا اسپیس سینٹر سے لانچ ہونا تھا۔ ٹیلی اسکوپ کی لانچ کے لیے حتمی مراحل ہفتے کے روز طے ہوئے جب آبزرویٹری کو آریانے 5 راکٹ کے اوپر لگا دیا گیا۔

لیکن تکنیکی مسئلے نے اس لانچ کے اگلے قدم کو روک دیا۔

منگل کے روز ایک مختصر بیان میں ناسانے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ویب ٹیم آبزرویٹری اور لانچ وہیکل سسٹم کے درمیان مواصلاتی مسئلے پر کام کر رہی ہے۔

Advertisement

ناسا کے سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زربُکن نے منگل کے روز بتایا کہ انجینیئرز کو آریانے 5 راکٹ کے اوپر ’ویب‘ کے ساتھ رابطہ کرنے والے سسٹم میں ایک انٹرفیس پرابلم دِکھا۔

انہوں نے کہا کہ دراصل ڈیٹا کیبل کچھ فریم چھوڑ رہی ہیں۔

آریانے 5 راکٹ کی حتمی تکمیل میں اندر موجود ٹیکنیشئنز نے پیش آنے والے مسئلے کو ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے لیکن ابھی تک اس کو حل نہیں کر پائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر