فیس بک نے اپنے صارفین کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہیں۔
فیس بک کے احکامات کے مطابق اب صارفین کو 2 فیکٹر آتھنٹیکشن کا سوئچ آن کرنا لازمی ہوگا۔
یہ فیچر فی الحال تمام صارفین کے لئے موجود نہیں ہے تاہم جلد ہی یہ پابندی تمام صارفین کے لئے لازمی کردی جائیگی۔
اس فیچر کا بنیادی مقصد تمام صارفین کو بہتر اور مؤثر سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔
خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے اس فیچر پر 2018 میں کام شروع کیا گیا تھا اور 2020 میں امریکہ میں انتخابی سرگرمیوں کے دوران سیاستدانوں کو اس فیچر کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر اب تک 90 فیصد لوگ ان ایبل کرچکے ہیں تاہم اس سال کے آخر تک یہ فیچر 50 سے زائد ممالک میں پیش کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
