
ایلون مسک نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے علاقے کیپ کیناورل میں نئے اسٹار شپ آربیٹل لانچ پیڈ کی تعمیر شروع کردی ہے۔
یہ جگہ کینیڈی اسپیس سینٹر لانچ کمپلیکس 39 میں واقع ہے جہاں سے اسپیس ایکس کے فیلکن 9 راکٹ خلاء میں بھیجے جاتے ہیں۔
تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہے کہ پیڈ کتنا بڑا ہوگا اور تعمیر کب تک مکمل ہوگی۔
اسٹار شپ راکٹ ایلون مسک کے انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے ماسٹر پلان کا منصوبہ ہیں۔
فروری 2010 میں اسپیس ایکس کی پہلی فلاٹ کیپ کیناورل میں اسپیس لانچ کمپلیکس40 میں رکھی گئی تھی اور 9 مارچ 2010 کو اسپیس ایکس نے ایک اسٹیٹک فائر ٹیسٹ کیا تھا۔
پھر 21 دسمبر 2015 کو اسپیس ایکس کا فیلکن 9 راکٹ لانچ اور لینڈ کیا گیا۔
اسپیس ایکس اپنی فیلکن 9 فیملی کے راکٹس 132 بار لانچ کرچکا ہے جس میں سے 130 بار مشن کامیاب رہے ہیں۔
کیپ کیناورل کمپنی کے اسٹار لنک کے سیٹلائیٹس مدار میں بھیجنے کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر سامان اور خلاء باز بھیجنے کی جگہ ہے۔
اور ایک اسٹار شپ لانچ پیڈ اسپیس ایکس کے تمام راکٹ جگہ پر لے آئے گا۔
اسپیس ایکس نے پہلے کہا تھا کہ کمپنی نے ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر لانچ کمپلیکس 39A اسٹر شپ کے لیے مخصوص لانچ پیڑ پر کچھ تعمیراتی کام کی شروعات کی ہے جسے اسپیس ایکسنے ناسا سے فیلکن 9 اور فیلکن ہیوی راکٹس لانچ کرنے کے لیے لیز پر لیا ہوا ہے۔
بنیادیں ڈالنے کے یے 2019 میں کنکریٹ تو ڈال دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے کوئی اضافی کام نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News