
ریئل می نے 20 دسمبر کو اپنی جی ٹی 2 سیریز کی رُونمائی کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز ریئل می نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے 20 دسمبر کو جی ٹی 2 سیریز کی رُونمائی کا اعلان کیا جبکہ آج کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ پیر کو ہونے والے گی ٹی 2 سیریز کے خصوصی ایونٹ کے موقع پر تین نئی دنیا کی پہلی اخترائیں متعارف کرائے گی۔
تینوں اخترائیں گی ٹی 2 سیریز میں ماحول دوست مٹیریل، فوٹو گرافی جدت اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کو شامل کریں گی۔
ریئل می نے ان پہلی اختراؤں کے متعلق زیادہ کچھ بتایا نہیں ہے لیکن اس برانڈ نے یہ بتایا ہے کہ اس نے ایک جاپانی انڈسٹریل ڈیزائنر کے ساتھ مل کر بائیو-بیسڈ مٹیریل استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست ڈیزائن بنایا ہے۔ جو روایتی مٹیریل کی نسبت نا صرف 63 فی صد کم کاربن پیدا کرے گا بلکہ ان سے زیادہ پائیدار بھی ہوگا۔
ریئل می جانب سے جاری کیے گئے پریس نوٹ میں ریئل می جی ٹی 2 پرو کا ذکر نہیں کیا لیکن کمپنی نے سیریز کا لفظ استعمال کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ’الٹرا-پریمیم فلیگ شپ‘ گی ٹی 2 پرو سیریز کا حصہ بنے گا۔
ریئل می نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جی ٹی 2 پرو میں اسنیپ ڈریگن 8 جین 1 اس او سی کا پروسیسر ہوگا اور لیک ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ اسمارٹ فون میں انڈر-ڈِسپلے کیمرا، کیو ایچ ڈی + اسکرین اور 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج ہوگا۔
امید کی جا رہی ہے کہ جیسے جیسے جی ٹی 2 سیریز کا ایونٹ قریب آتا جا رہا ہے، ریئل می کی جانب سے اپنے فون کے متعلق مزید ٹیزر چھوڑے جائیں تاکہ صارفین میں اس نئے فون کے لیے بے صبری بڑھ جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News