Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے اپنی اسٹوری کے ذریعے نیا فیچر متعارف کرادیا

Now Reading:

واٹس ایپ نے اپنی اسٹوری کے ذریعے نیا فیچر متعارف کرادیا
اسٹوری کے ذریعے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان اسٹوری کے ذریعے کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹوری میں ’ڈس اپیئرنگ موڈ‘ متعارف کرانے کے حوالے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ  اس فیچر کی مدد سے چیٹ کے دوران بھیجی جانے والی تمام تصاویر اور ویڈیوز صر ف ایک بار دیکھی جاسکیں گی۔

 

Advertisement

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے واٹس ایپ نے ایک تفصیلی ویڈیو بھی شیئر کی ہے تاکہ صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ اچھی طرح جان لیں۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے استعمال کے ساتھ بھیجی جانے والی تمام تصاویر اور ویڈیوز کسی دوسرے صارف کے  موبائل میں محفوظ نہیں ہوسکیں گی اور نا ہی کسی کو آگے بھیجی جاسکتی ہیں۔

اسکے علاوہ اگر کوئی موصول ہونے والی تصاویر یا ویڈیوز اگلے 14 روز تک نہیں کھولتا ہے تو یہ خودکار طور پر غیرفعال ہوجائے گی تاہم بیک اپ میں ضرور آئیگی۔

خیال رہے کہ اس فیچر سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہر بار تصاویر اور ویڈیوز بھیجتے ہوئے اس موڈ کا انتخاب ضروری ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر صارفین کی پرائیوسی اور سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر