Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کے اعلان کے بعد ڈوج کوئن کی قیمت میں ایک دم 25 فیصد اضافہ

Now Reading:

ایلون مسک کے اعلان کے بعد ڈوج کوئن کی قیمت میں ایک دم 25 فیصد اضافہ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سے ڈوج کوائن کی قیمت میں 25 فی صد تک اضافہ ہوگیا۔

ٹیسلا چیف نے اعلان کیا تھا کہ ان کی برقی کار ساز کمپنی کرپٹو کرنسی ڈوج کوائن میں ادائیگیاں لینا شروع کرے گی۔

ٹیسلا نے اس سال کے شروع میں بِٹ کوائن کے متعلق بھی یہ اعلان کیا تھا لیکن اس کے ماحول مرتب ہونے والے اثرات کے پیشِ نظر فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

ٹائم میگزین، جس نے پیر کے روز ان کو 2021 کی سال کی شخصیت قرار دیا، کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’ بنیادی طور پر بِٹ کوائن ٹرانزیکشنل کرنسی کے لیے اچھا متبادل نہیں ہے۔ اگرچہ یہ ایک مذاق کے طور پر بنا تھا، ڈوج کوائن ٹرانزیکشنز کے لیے زیادہ بہتر ہے‘۔

ٹوئٹر پر ایلون مسک کے اعلان کے بعد ڈوج کوائن نے ایک دم 25 فی صد کی چھلانگ لگائی۔ لیکن تھوڑی دیربعد 15 فی صد پر ٹھہر گیا۔

Advertisement

گزشتہ مہینوں میں ڈوج کوائن کی قیمت بڑی حد تک مستحکم رہی ہے اور نومبر کے شروع سے مستقل اس کی قیمت کم ہو رہی ہے۔

ایلون مسک کی حالیہ مداخلت کے بعد بھی اس کی حالیہ قیمت مئی کی قیمت سے کوسوں دور ہے، جب وہ اس کرپٹو کرنسی کی عوامی سطح پر پشت پناہی کر رہے تھے۔

اس وقت 0.722320 ڈالرز کی بلند سطح تک پہنچی تھی۔ لیکن حال میں قیمت بڑھنے کے باوجود اس کی ٹریڈنگ 0.188624 ڈالرز کے قریب قریب ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر