Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیکنگ کا شکار ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں افراد آن لائن سیکیورٹی طرف سے بے فکر

Now Reading:

ہیکنگ کا شکار ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں افراد آن لائن سیکیورٹی طرف سے بے فکر

نئی تحقیق کے مطابق چار میں سے ایک شخص کے ڈجیٹل ہیکرز کا شکار بننے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کو ان کی آن لائن سیکیورٹی کی فکر نہیں ہے۔

2000 لوگوں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق 25 فیصد افراد کا یہ ماننا ہے کہ ڈجیٹل سیفٹی ایسی چیز نہیں جس کے متعلق انہیں فکرمند ہونا چاہیئے جبکہ 39 فیصد افراد کا یہ ماننا ہے کہ انہوں نے اپنی حفاظت کےلیے مناسب اقدام کیے ہوئے ہیں۔

لیکن 31 فیصد افراد کا وہ ہیں جنہیں اس بات کی فکر نہیں کیوں کہ ان کے پاس آن لائن ایسا کچھ ہے ہی نہیں جس کی وہ دیکھ بھال کریں۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ 52 فیصد افراد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہں اپنی آن لائن سیکیورٹی کےلیے مزید بھی کچھ کرنا چاہیئے۔ 49 فیصد افراد کچھ اس لیے نہیں کر رہے کیوں کہ یہ کافی پیچیدہ ہے۔

Advertisement

44 فیصد افراد اس کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں جبکہ 38 فیصف کو یہ علم ہی نہیں کہ شروع کہاں سے کرنا ہے۔

تاہم 24 فیصدافراد وہ ہیں جو کسی آن لائن اسکیمر کا شکار بن چکے ہیں۔ 70 فیصد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ واقعہ ان کےلیے خطرے کی گھنٹی تھی تاکہ وہ آن لائن سیفٹی کے معاملے کو مزید سنجیدگی سے لے سکیں۔

واضح رہے 64 فیصد افراد وہ تھے جن کا یہ ماننا تھا کہ اس سے گریز کیا جاسکتا ہے لیکن وہ اس میں پھنسے۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ 69 فیصد بالغ افراد اس بات پر فکرمند تھے کہ ان کا ڈیٹا اور سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

بلکہ 43 فیصد افراد کا یہ ماننا ہے کہ آن لائن پرائیویسی اب حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر