
ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی جنب سے منگل کو لانچ کیا گیا فیلکن 9 راکٹ کامیابی کے ساتھ واپس لینڈ کر گیا۔ اس لینڈنگ کے بعد رواں برس اسپیس ایکس کی یہ 31 ویں جبکہ اب تک کی 100 ویں کامیاب راکٹ لینڈنگ ہے۔
فیلکن 9 کے ٹو اسٹیج راکٹ نے منگل کی صبح مشرقی معیار وقت کے مطابق 5 بج کر 7 منٹ پر فلوریڈا سے پرواز بھرتی۔
راکٹ بھیجنے کا مقصد انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں کارگو کی ترسیل تھی۔
فیلکن راکٹ پر لگے ڈریگن کیپسول میں تقریباً 3000 کلو گرام اشیاء کو خلائی اسٹیشن میں بھیجا گیا جس میں سائنسی تجربے اور Expedition 66 میں شامل سات خلاء بازوں کے لیے کرسمس کے تحائف تھے۔
لانچ کےکئی منٹ بعد فرسٹ اسٹیج بوسٹر بحری پلیٹ فارم پر کامیابی کے ساتھ لینڈ ہوا۔
چھ سال قبل 2015 میں ایلون مسک کی کمپنی کے پہلے بوسٹر نے کامیابی کے ساتھ واپس زمین پر لینڈ کیا تھا۔
اسپیس ایکس کی ایک مشن منیجر سارہ واکر کا کہنا تھا کہ ان بوسٹرز کو کئی بار استعمال کرتے ہوئے خلاء کی پروازوں کی لاگت میں کمی لانا اہم ہے۔ 100 کی تعداد ایک بڑا سنگِ میل ہے۔
ڈریگن کیپسول بدھ کی صبح ساڑے چار بجے خود سے اسپیس اسٹیشن پر لنگر انداز ہوا وہ وہاں تقریباً ایک ماہ تک رہے گا۔
کیپسول میں خلاء بازوں کے لیے ان کے گھر والوں کی جانب سے کرسمس کے تحائف موجود ہیں جس کے ساتھ چھٹیوں کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے اسموکڈ مچھلی اور ٹرکی، سبز پھلیاں اور فروٹ کیک بھی پیک کیے گئے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے اسپیس اسٹیشن پروگرام منیجر جول مونٹلبانو کا رپورٹروں سے کہنا تھا ’میں سینٹا کلاز کے سامنے نہیں آؤں گا اور آپ کو یہ نہیں بتاؤں گا کہ اوپر کیا بھیجا جارہا ہے۔‘
ترسیل میں کپڑے دھونے کے پاؤڈر کے تجربے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News