Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا اپنا لیزر کمیونیکیشن مشن اتوار کو لانچ کرے گا

Now Reading:

ناسا اپنا لیزر کمیونیکیشن مشن اتوار کو لانچ کرے گا

امریکی خلائی ادارہ ناسا اپنا اگلا لیزر کمیونیکیشن مشن اتوار کی علی الصبح لانچ کرے گا۔

لیزر کمیونی کیشن ریلے ڈیمونسٹریشن (ایل سی آر ڈی) فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے مشرقی معیار وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 4 منٹ سے 6 بج کر 4 منٹ کے درمیان یونائیٹڈ لانچ ایلائینس ایٹلس 5 راکٹ پر پرواز بھرے گا۔

ایل سی آر ڈی امریکی اسپیس فورس اسپیس سسٹم کمانڈ کے اسپیس ٹیسٹ پروگرام 3 مشن کا حصہ ہے۔

ناسا کے مطابق یہ مشن ادارے کے چاند اور نظامِ شمسی کے حوالے سے کیے جانے مستقبل کے مشنز کی سپورٹ کے لیے لیزر کمیونیکیشن میں دریافتیں جاری رکھے گا۔ یہ لیزر کمیونیکیشن کے حقیقت میں ڈھلنے کی جانب بڑا قدم ہے۔

ناسا نے ہمیشہ خلاء بازوں اور اسپیس کرافٹ سے رابطے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی سسٹمز کا استعمال کیا ہے۔

Advertisement

جیسے جیسے مشنز مزید ڈیٹا اکٹھا کریں گے اور بھیجیں گے، لیزر کمیونیکیشن روایتی ریڈیو فریکوئنسی سسٹمز سے زیادہ مقدار میں ڈیٹا بھیج سکیں گے جبکہ ریڈیو فریکوئنسی سسٹمز کی نسبت بینڈ وتھ 10 سے 100 تک بڑھ جائے گا۔

ناسا کے مطابق انفرا ریڈ لیزر کا استعمال کرتے ہوئے ایل سی آر ڈی زمین پر 1.2 گِیگا بائیٹس فی سیکنڈز کی رفتار سے ڈیٹا بھیجے گا۔ اس رفتار اور فاصلے سے ایک فلم ایک منٹ کے اندر ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

مزید یہ کہ آپٹیکل کمیونیکیشن سے آلات کے سائز اور وزن اور پاور کی ضروریات میں کمی ہوجائے گی جس کا مطلب کم لاگت میں ہونے والی لانچ ہے جس میں اسپیس کرافٹس کی زیادہ بیٹریز خرچ نہیں ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر