Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلاء میں کپڑے دھونے کی تیاریاں

Now Reading:

خلاء میں کپڑے دھونے کی تیاریاں

اسپیس ایکس نے کرسمس کے لیے بدھ کے روز خلاء بازوں کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر شپمنٹ بھیجی ہے جس میں ان کے لیے تحائف، بھنی ہوئی ٹرکی اور کپڑے دھونے کا ڈٹرجنٹ شامل ہے۔

اسپیس اسٹیشن پر بھیجا جانے والا ڈٹرجنٹ مشہور بیان الاقوامی کمپنی کا ہے اور اُسے ایک سائنسی تجربے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

خلائی اسٹیشن میں موجود خلاء باز اس خصوصی طور پر بنائے گئے ڈٹرجنٹ کو استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھیں گے کہ یہ خلاء میں کیسے کپڑے دھوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اسپیس اسٹیشن میں موجود خلاء باز کپڑے بدل بدل کر متعدد بار پہنتے ہیں۔ ان تک زمین سے نئے کپڑے شپمنٹ کے ذریعے پہنچائے جاتے ہیں۔

ڈٹرجنٹ کے یہ تجربے ناسا کے اس مسئلے کو حل کرنے میں بھی مدد کریں گے کہ آئندہ وقت میں چاند اور مریخ پر جانے والے مشنز میں خلاء باز اپنے کپڑوں کو کیسے دھویا کریں گے۔

Advertisement

جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لانڈری کے مسئلے کا حل نہ ہونے پر ہر سال اسٹیشن پر موجود ہر ممبر کے لیے 72.5 کلو گرام کے کپڑے بھیجے جاتے ہیں۔

ڈٹرجنٹ کمپنی کے سینیئر ڈٓائریکٹر مارک سِوِک کا کہنا تھا کہ ایک بار خلاء میں طویل المدت دورے شروع ہوجائیں، لانڈری لازمی ہوجائے گی۔

ناسا کے اندازے کے مطابق لانڈری کے بغیر خلاء بازوں کو مریخ کے ہر دورے کے لیے تقریباً 227 کلو گرام گرام کی ضرورت ہوگی۔

سِوِک نے مزید کہا کہ ہم نے جو بنایا ہے وہ کیمائی اعتبار سے مکمل طور پر ختم ہونے کے قابل ہے اور اس کو اسپیس اسٹیشن کے بند–لوپ سسٹم میں کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ڈٹرجنٹ پروڈکٹ کی جون کی پریس ریلیز کے مطابق آئندہ برس کمپنی داغ مٹانے والی پروڈکٹ کو خلاء میں بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ان اشیاء کو خلاء باز مائیکرو گریویٹی میں آزما سکیں۔

ناسا کا 2025 تک چاند پر انسانوں کو واپس بھیجنے کا مصوبہ ہے۔ جس کے بعد چاند پر ایک بیس بنائی جائے گی جس سے مریخ پر خلاء بازوں کو بھیجا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر