Advertisement
Advertisement
Advertisement

420 نوری سال کے فاصلے پر 170 مشتری نما سیاروں کا گروہ دریافت

Now Reading:

420 نوری سال کے فاصلے پر 170 مشتری نما سیاروں کا گروہ دریافت

ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 420 نوری سال کے فاصلے پر 170 کے قریب مشتری کے سائز کے برابر سیاروں کا گروپ دریافت کیا ہے۔ یہ اب تک اپنی نوعیت کا دریافت ہونے والا سب سے بڑا گروپ ہے۔

بوڈو کی لیبوریٹوئر ڈی آسٹروفزک کے ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ سیارے تاریک کائنات میں چُھپے ہوئے ہیں جنہیں روشن کرنے کے لیے کوئی ستارہ نہیں ہے اور ان سیاروں تصویر بنانا عموماً ناممکن ہوتا ہے۔

یہ سیارے اپنے بننے کے چند لاکھ سال بعد بھی اتنے گرم ہیں کہ چمک رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو دیکھنا ممکن ہوا۔

ماہرین نے اپنی اس شاندار دریافت کے لیے متعدد مشاہدہ گاہوں کا استعمال کیا جس میں چلی میں موجود European Southern Very Large Telescope (VLT) شامل ہے۔

تحقیق کے مصنف نویا مائیٹ-روئیگ نے بتایا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ کتنے سیارے متوقع ہیں اور اتنے سارے دریافت ہونے پر پُر جوش ہیں۔

Advertisement

ایک بار میں اتنے سارے سیارے ڈھونڈنے کے لیے ٹیم نے 20 سال کے عرصے پر مبنی زمینی اور خلائی ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

مائیٹ-روئیگ نے بتایا کہ ہم نے آسمان کے بڑے حصے میں دسیوں لاکھوں ذرائع کی معمولی حرکات، رنگ اور چمک کی پیمائش کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان پیمائشوں نے اس خطے میں دھندلی اشیاء کی شناخت کرائی جو وہ سیارے تھے۔

زیادہ تر ڈیٹا ESO کنٹرولڈ مشاہدہ گاہوں سے آیا جن میں Very Large Telescope (VLT) شامل ہے۔.

دیگر میں Visible and Infrared Survey Telescope for Astronomy (VISTA), the VLT Survey Telescope (VST) اور MPG/ESO 2.2-metre telescope شامل ہیں۔

Advertisement

بوڈو کی لیبارٹری کے ایک ماہرِ فلکیات اور اس تحقیق کے پروجیکٹ لیڈر ہاروی بوئے نے بتایا کہ ٹیم نے ESO مشاہدہ گاہوں سے لی گئی ہزاروں وسیع احاطے والی تصاویر استعمال کیں جس میں سیکڑوں گھنٹے اور دسیوں ٹیرا بائیٹس کا ڈیٹا لگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر