
گوگل استعمال کرنے صارفین کو ڈیٹا ہیک ہونے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میں استعمال کیے جانے والے کوڈز کی مدد سے ہیکرز ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں ۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل میں ایک ایسا 8 وی مالور موجود ہے جس کی مدد سے کسی بھی سسٹم یا ڈیوائس کو باآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ گوگل صارفین جب کروم استعمال کرنے سے پہلے اپنی سیکیورٹی کا جائزہ لے لیں۔
اس کے لئے صارفین کو ٹائٹل بار کے نیچے موجود 3 نقطوں پر کلک کریں اور اس میں ہیلپ کا آپشن سلیکٹ کریں۔
یہاں پر about googleلکھا آئیگا وہاں کلک کریں اور اگر گوگل کا اپ ڈیٹڈ ورژن کا نمبر لکھا آئے تو آپ کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News