
ورجن آربٹ نے خلاء میں سات نئے سیٹلائیٹس لانچ کر دیے۔ فرم کی جانب سے یہ سیٹلائیٹس جمعرات کو لانچ کیے گئے۔
رچرڈ برینسن کی خلائی کمپنی نے چھوٹے سیٹلائیٹس کو 310 میل کی اونچائی پر مدار میں چھوڑا۔
سیٹلائیٹس کو لے کر اڑنے والے راکٹ نے کیلیفورنیا میں قائم موجاوے ایئر اینڈ اسپیس پورٹ سے جمعرات کو مشرقی معیارِ وقت کے مطابق شام 4 بچ کر 39 منٹ پر پرواز بھری۔
’کاسمک گرل‘ نامی جیٹ بحرالکاہل کے 35 ہزار فِٹ اوپر سے گھنٹے بھر کی پرواز کی جس کے بعد لانچر ون راکٹ کو علیحدہ کر دیا گیا۔
لانچ کے مشن کو “Above the Clouds” کا نام دیا گیا اور یہ 45 ڈگری کے زاویے امریکا کے مغربی ساحل سے سے لانچ ہونے والا پہلا مشن تھا۔
اس مشن میں بھیجے جانے والے سیٹلائیٹس میں امریکی محمکمہ دفاع کے بھی سیٹلائیٹس ہیں جو خلائی مواصلات کے تجربے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ برطانوی کمپنی سپائر نے بھی ایک سیٹلائیٹ بھیجا ہے جو زمین کے نچلے مدار میں موجود ملبے کو دیکھے گا۔
ورجن آربٹ پہلے ہی ’کاسمک گرل‘ اور لانچر ون سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے 19 سیٹلائیٹس کو خلاء میں چھوڑ چکا ہے۔
لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے مشنز سے یہ مشن مختلف تھا۔
ورجن آربٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹونی جینگس کا کہنا تھا کہ ہم ایسے مدار میں جا رہے ہیں جس تک ہمارا ماننا ہے کہ مغرب کے ساحل سے کبھی کوئی نہیں پہنچا ہے۔
ورجن آربٹ کی ٹیم نے 45 ڈگری کے زاویے سے 310 میل کی بلندی پر راکٹ کو بھیجا۔ جو امریکا مغرب کے ساحل سے اس قبل نہیں کبھی نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News