چپ ساز کمپنی انٹیل نے یورپی یونین کے ایک ارب یوروز جرمانے کے خلاف بڑا قانونی معرکہ جیت لیا۔
ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے بدھ کے روز یورپی یونین کے مسابقتی ادارے کے خلاف طویل عرصے سے جاری مقدمہ جیت لیا۔
عدالت نے کمپنی پر 10 سال سے زائد عرصے قبل لگائے جانے والے ایک ارب یوروز جرمانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
یورپی یونین کی جنرل عدالت نے کمپیٹیشن ریگولیٹرز کی جانب سے عائد کیا گیا 1.06 ارب یوروز کا جرمانہ ختم کیا جو انٹیل پر 2009 میں مبینہ طور پر حریف ایڈوانس مائیکرو ڈیوائسز بنانے والی چھوٹی کمپنیوں کو بند کرنے کے لیے فروخت کے لیے غیر قانونی طریقہ کار استعمال کرنے کے الزام میں لگایا گیا تھا۔
یہ جنرل کورٹ کا اس مقدمے میں دوسرا فیصلہ ہے۔اس سے قبل بلاک کی اعلیٰ عدالت نے اس کے پہلے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا تھا۔
27 قومی بلاک کی اعلیٰ نگراں ادارے نے انٹیل پر مبینہ طور عالمی مارکیٹ میں x86مائیکرو پروسیسرز کے لیے اپنی واضح پوزیشن کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جرمانہ عائد کیا تھا۔
جرنل کورٹ نے 2014 میں جرمانے کی توثیق کی تھی لیکن تین سال بعد یورپی یونین کی عدالتِ انصاف نے ایک قانونی سقم کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ جرمانے کو مزید قانونی نظر ثانی کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔
عدالت کے تازہ ترین فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ آف جسٹس میں کی جاسکتی ہے لیکن صرف قانونی نکات پر۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
