Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹیل کا 20 ارب ڈالرز کی چِپ ساز فیکٹری بنانے کا اعلان

Now Reading:

انٹیل کا 20 ارب ڈالرز کی چِپ ساز فیکٹری بنانے کا اعلان
انٹیل نے دنیا کا سب سے تیز رفتار پروسیسر لانچ کردیا

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے امریکی ریاست اوہائیو میں 20 ارب ڈالرز کی نئی فیکٹری بنانے کا اعلان کر دیا۔

جمعے کو چِپ ساز کمپنی انٹیل نے کہا کہ وہ اوہائیو میں 20 ارب ڈالرز کی نئی فیکٹری میں سرمایہ کاری کرے گی، جو عالمی سطح پر استعمال ہونے والی چِپس کی قلت کو دور کرنے کی ایک کوشش ہوگی۔

کمپنی نے امریکا میں اہم ٹیکنالوجیکل اشیاء بنانے کا بھی اشارہ دیا ہے۔

انٹیل کی جانب سے لیا جانے والا یہ قدم وسطی اوہائیو میں ایک نیا ٹیکنالوجی کا گڑھ بنا سکتا ہے۔ کیوں کہ چِپ سازی سے متعلقہ کاروبار خطے میں نئی سہولیات اور ماہرین کے آنے کی راہیں کھولیں گے۔

انٹیل کا کہنا تھا کہ دو فیکٹریاں اس کے اپنے پروسیسر کی رسد کو پورا کریں گی جس کے ساتھ اس کا نیا فاؤنڈری بزنس جو دوسری فرمز کی ڈیزائن کی گئی چِپس بنائے گا۔۔

Advertisement

موجودہ چِپ فاؤنڈریز کے زیادہ تر ایشیاء میں بڑے پیمانے پر کسٹم-ڈیزائن چپس بناتی ہیں۔

اس کاروبار میں فی الحال تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کارپوریشن غالب ہے۔

انٹیل کے سی ای او پیٹرک گیلسِنگر نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ مستقبل کی پیداوری سائٹ کا مقصد متعدد ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چپِس کا وہاں بننا صرف سپلائی چین کے دباؤ کو کم نہیں کرے گا بلکہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ٹیک نوکریاں خطے میں لے کر آئے گا۔

کولمبس کے مشرق میں موجود لِکنگ کاؤنٹی میں ایک ہزار ایکیڑ پر بننے والی دو فیکٹریوں سے 3000 کمپنی نوکریاں-جن میں سے زیادہ تر ماہرین کی ہوں گی-اور 7000 تعمیراتی شعبے کی نوکریاں متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر