Advertisement
Advertisement
Advertisement

ووڈا فون کا اپنا 3 جی نیٹورک بند کرنے کا اعلان

Now Reading:

ووڈا فون کا اپنا 3 جی نیٹورک بند کرنے کا اعلان

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ووڈا فون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4جی اور 5جی سروسز کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت 2023 میں اپنے 3جی نیٹورک بند کرنا شروع کر دے گا۔

کمپنی کی 3 جی سروس کو بتدریج ختم کرتے ہوئے مزید طاقتور 4جی اور 5جی سروسز سے بدل دیا جائے گا۔

ووڈا فون کے مطابق 3جی اسپیکٹرم کو استعمال کرتے ہوئے 4جی اور 5جی کی کووریج اور رفتار کو تیزی ملے گی۔

3جی ٹیکنالوجی سے دوری اختیار کرنا کمپنی کا ماحولیات پر اثر بھی کم کرے گا کیوں کہ جدید 5جی نیٹورک، پرانے 3جی آلات کی نسبت 10 گُنا کم توانائی خرچ کرتے ہیں۔

البتہ، اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے پرانے فون رکھے ہوئے ہیں وہ اس کو استعمال نہیں کر سکیں گے اور انہیں ڈیوائسز کو بدلنا ہوگا۔

Advertisement

اس سے قبل یہ فیصلہ برطانیہ کی مشہور کمپنی EE نے لیا تھا۔

کمپنی نے جولائی 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ دو سالوں کے اندر 3جی نیٹورک کو ختم کر دیں گے۔

امریکا میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں، بشمول AT&T اور ویرائزن، اس سال 3جی کو ختم کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں۔

ووڈا فون کا کہنا ہے کہ کمپنی 2جی نیٹورک کو مستقبل قریب میں ریٹائر نہیں کر رہی۔ جس کا مطلب ہے کہ نوکیا کے ری بوٹڈ لائن جیسے نئے فون انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ووڈافون اپنا 3جی نیٹورک برطانیہ میں 17 برس قبل متعارف کرانے کے بعد بند کر رہا ہے۔

تب سے 3جی نیٹورک نے 500 ارب منٹ کی کال ہینڈل کی ہیں لیکن اس پر انحصار میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر