بِٹ کوائن کی قدر میں ہفتے کے روز بھی کمی جاری رہی اور اس تسلسل میں اس کرپٹو کرنسی نے نومبر میں ریکارڈ بلندی حاصل کرنے کے بعد 50 فی صد سے زائد کی قدر کھو دی ہے۔
سنگا پور کے ایلفا امپیکٹ کے سی ای او ہیڈن ہیوز کا کہنا تھا کہ مارجن پوزیشنز کا لیکوئیڈیٹ کردیا جانا اضافی فروخت کے پریشر کی لہر کا سبب بنا۔
انہوں نے کہا کہ بطور ضمانت رکھے جانے والے اثاثہ جات کو زبردستی مارجن لونز کی ادائیگی کے لیے پیچا گیا۔
اپنی بلند ترین سطح سے تنزلی کے بعد بٹ کوائن 600 ارب سے زیادہ کی مارکیٹ ویلیو کھو چکی ہے اور مجموعی طور پر کرپٹو مارکیٹ میں 10 کھرب ڈالرز (ایک ہزار ارب ڈالرز) سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔
بِٹ کوائن اور دیگر مجموعی مارکیٹ کےبڑے حصے کا نیچے آجانا، ڈالر کے اعتبار سے دونوں کی سب سے زیادہ تنزلی ہوئی ہے۔
ہفتے کے روز بِٹ کوائن 34 ہزار 042 ڈالرز کی قیمت تک آگیا۔ یعنی اس کی قیمت میں 7.2 فی صد کمی آئی۔ دیگر ڈیجیٹل اثاثہ جات بھی تنزلی کا شکار ہوئے جیسے کہ ایتھیریم 12 فی صد نیچے آیا، سولانا اور کیر ڈانو کم از کم 17 فی صد نیچے آیا۔
ہیوز کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ کچھ وقت نیچے رہ کر فارم میں آنے اور خود اعتمادی بحال کرنے میں تھوڑا وقت لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
