Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیس ایکس نے اسٹار لنک سے متعلق ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

Now Reading:

اسپیس ایکس نے اسٹار لنک سے متعلق ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

اسپیس ایکس نے اسٹار لنک کا دو ہزارواں سیٹلائیٹ خلاء میں بھیج کر اپنے انٹرنیٹ سیٹلائیٹس کے جھرمٹ کے منصوبے کی جانب ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

اسپیس ایکس نے مزید 49 اسٹار لنک سیٹلائیٹس فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فیلکن 9 راکٹ پر روانہ کیے۔

میز کے سائز کے برابر سیٹلائیٹس کو خلاء میں بھیجنے کے ایک گھنٹہ 20 منٹ بعد اسپیس ایکس نے ٹوئٹر پر تصدیق کی۔

فروری 2018 میں دو سیٹلائیٹ خلاء میں بھیجنے کے بعد اب تک اسپیس ایکس 2042 اسٹار لنک سیٹلائیٹس مدار میں تعینات کر چکا ہے۔ اگرچہ ان میں سے کئی فیل ہوئے یا واپس بلا لیے گئے۔

اسٹار لنک ایک سیٹلائیٹس کا جھرمٹ ہے جس کا مقصد دنیا زیادہ تر حصے میں انٹرنیٹ کی فراہمی ہے بالخصوص ان دیہی علاقوں میں جہاں یہ انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔

Advertisement

اپنی بیِٹا سروس کے حصے کے طور اسٹار لنکپہلے ہی 23 مملک، بشمول برطانیہ، میں دستیاب ہے۔

تاہم، ایلون مسک پُر امید ہیں کہ اسٹار لنک جھرمٹ کی اگلی جنریشن میں 42 ہزار اسٹار لنک سیٹلائیٹس زمین کے نچلے مدار میں تیر رہے ہوں گے۔

منگل کو ہونے والی لانچ اسٹار لنک کی سال کی تیسری لانچ تھی۔ اس سے قبل 6 جنوری کو اسٹار لنک کے سیٹلائیٹس اور 13 جنوری کو تیسرا ٹرانسپورٹر راکٹ خلاء میں بھیجا گیا تھا۔

اسپیس ایکس نے فیلکن 9 کا پہلی اسٹیج کا بوسٹر کامیابی کے ساتھ بحر اوقیانوس میں لانچ کے 10 منٹ بعد اسپیس ایکس کے ڈرون شپ پر لینڈ کرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر