Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسمان میں موجود یہ سفید نقطے کیا ہیں؟

Now Reading:

آسمان میں موجود یہ سفید نقطے کیا ہیں؟

پیشِ بالا تصویر رات کے وقت کے آسمان کی ایک عام سی تصویر معلوم ہوتی ہے لیکن حقیقت میں یہ اتنی معمولی ہے نہیں۔ تصویر میں دِکھنے والے سفید نقطے بڑے فعال بلیک ہول ہیں۔

اور یہ سارے بلیک ہولز لاکھوں نوری سال کے فاصلے پر کائنات کے بیچ و بیچ مواد نگل رہے ہیں، اس ہی طرح سے ان کی نشان دہی کی جاسکی۔

25 ہزار کی کُل تعداد میں موجود یہ نقطے، ماہرین فلکیات کی کامیابی ہے جسے حاصل کرنے میں برسوں لگے ہیں۔

جرمنی کی ہیمبرگ یونیورسٹی کے ماہرِفلکیات نے بتایا کہ یہ انتہائی مشکل ڈیٹا پر کئی سالوں تک کام کرنے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کو ریڈیو سگنلز کو آسمان کی تصاویر میں ڈھالنے کے لیے نئے طریقہ کار بنانے پڑے۔

Advertisement

جب یہ بلیک ہولز فعال نہیں تھے تو واضح ہونے والی شعائیں نہیں پھینک رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی تشخیص مشکل تھی۔

جب ایک بلیک ہول فعال ہوتا ہے اور اطراف گھومتی گیسز اور گرد و غبار اور ذرّات کو اپنے اندر کھینچ لیتا ہے تو اس عمل میں شامل شدید قوتیں شعائیں پیدا کرتی ہیں، جو متعدد ویو لینتھ پر ہوتی ہیں۔ ان کا مشاہدہ کائنات کی وسعت کے باجود کیا جا سکتا ہے۔

اوپر دی گئی تصویر کو جو چیز خاص بناتی ہے وہ اس کے الٹرا-لو ریڈیو ویو لینتھ کو کوور کرنا ہے جس کا مشاہدہ یورپ میں لو فریکوئنسی ایرے (LOFAR) نے کیا ہے۔

یہ انٹرفرنومیٹرک نیٹورک 20 ہزار ریڈیو اینٹیناز پر مشتمل ہے جِس کو یورپ بھر میں 52 مقامات پر نصب کیا ہوا ہے۔

فی الوقت LOFAR واحد ریڈیو ٹیلی اسکوپ نیٹ ورک ہے جو 100 میگا ہرٹز سے کم فریکوئنسی پر آسمان کی تفصیلی اور ہائی ریزولوشن تصاویر پیش کرتا ہے۔

جاری ہونے والا ڈیٹا اس منصوبے یعنی الٹرا لو فریکوئنسی پر شمالی آسمان کی مکمل تصویر بنانے کے حوالے سے پہلا ڈیٹا ہے۔

Advertisement

اس میں شمالی آسمان کا چار فی صد حصہ کوور کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر