سام سنگ نے نئے سال پر اپنے مداحوں کو ایک نئے اعلان سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ لیکن اس بار فون کے بجائے ایک فور کے مانیٹر کا اعلان ہواہے۔ جو “انٹرنیٹ آف تھنگس” (آئی او ٹی) کے خواص رکھے گا۔ مطلب صاف ہے کہ جو گھریلو اشیا اس کی اہل ہوں گی، وہ اسکرین سے کنٹرول ہوجائیں گی خواہ وہ فون ہو، فریج ہو یا گیراج کا گیٹ ہی کیوں نہ ہو۔

32 انچ کے اسمارٹ مانیٹر کو کو ایم ایٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اسٹریم ایپس کے علاوہ اسے بہت آسانی سے ڈیسک ٹاپ سی پی یو سے بھی جوڑا جاسکتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ سام سنگ نے نہ ہی اس کی قیمت بتائی ہے اور نہ ہی کوئی حتمی تاریخ فرمائی ہے۔

البتہ سام سنگ کے آفیشل بلاگ کو دیکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس نے کہا ہے کہ یہ مانیٹر جسامت میں بھی اسمارٹ ہی ہوگا۔ یعنی اس کی موٹائی صرف 11 ملی میٹر ہوسکتی ہے۔ ویڈیو کال کے لیے مقناطیسی سلم فٹ کیمرہ بھی اس کا حصہ ہوگا جس میں اعلیٰ معیاری ویب کیم زوم میٹنگ یا ویڈیو چیٹنگ کے لیے نصب کیا جائے گا۔

ایم ایٹ کی دوسری اہم خاصیت اسمارٹ تھنگز آئی او ٹی ہب ہے۔ اس کی بدولت گھر کی کئی اشیا کو مانیٹر سے ہی کنٹرول کرنا ممکن ہوگا۔ کووڈ وبا اور لاک ڈاؤن تناظر میں اس کا ایک اور فیچر ورک اسپیس بھی ہے جو فی الحال مائیکروسافٹ 360 ریموٹ ورک پلیس فیچر کو سپورٹ کرے گا۔
لیکن سام سنگ ایم ایٹ مانیٹر نے یہاں رکنے کی بجائے ایک اور زبردست فیچر پیش کیا ہے جسے گیم ہوم کا نام دیا ہے۔ جی ہاں اب کلاؤڈ گیمنگ ویب سائٹ سے اس مانیٹر پر ہائی ریزولوشن گیمنگ کا لطف بھی اٹھایا جاسکے گا۔ افواہ ہے کہ اس سال کے آخر میں اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
