
چینی موبائل فون ساز کمپنی ویوو نے نئے سال کا آغاز اپنے نئے اسمارٹ فون وائے 21 ٹی کے ساتھ کیا۔
اب اسی سیریز کا ایک اور مِڈ رینج اسمارٹ فون وائے 33 ٹی (Y33-T) بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ویوو کی جانب سے پیش کئے گئے اس نئے اسمارٹ فون میں 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔
Y33T دراصل بھارتی Y21T کا ایک ورژن ہے جس میں مزید ریم (GB + 4GB8 ورچوئل)، ایک واٹر نوچ میں چھپا 16 میگا پکسل کا حامل اعلیٰ ریزولیوشن والا سیلفی کیمرہ اور 60 ہرٹز کی 6.58 انچ کے بڑے ڈسپلے والی ایل سی ڈی اسکرین دی گئی ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ موجود ہے، جو 50 میگا پکسل مین، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل ہے۔
اس میں آپ کو اسنیپ ڈریگن 680 ایس او سی پروسیسر، فن ٹچ او ایس 12اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے ایک ٹی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
وائے 33 ٹی کے اینڈرائیڈ ورژن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں، لیکن ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔
فون کا فنگر پرنٹ سینسر سائیڈ پر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
مرر بلیک اور مڈ ڈے ڈریم رنگوں دستیاب اس فون کی قیمت 255 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News