
ناسا کے سائنس دانوں نے نئے سال کے موقع پر ریاست پنسلوانیا میں ہونے والے پُر اسرار دھماکے اور آسمان پر نظر آنے والی روشنیوں کا کھوج لگا لیا ہے۔
ناسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ہونے والے دھماکے نے پٹس برگ میں گھروں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ پٹس برگ کے آسمان پر نظر آنے والی روشنیاں اور تیز دھماکے کی آواز شہاب ثاقب کے پھٹںے سے پیدا ہوئی تھی۔
اعلامیے کے مطابق یہ دھماکہ4500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے 3 فٹ قطر والے شہابیے کے پھٹنے سے پیدا ہوا تھا جس کی شدت 30 ٹن ٹی این ٹی ( دھماکہ خیز مواد) کے برابر تھی۔
#pittsburgh #pittsburghnews #kdka #meteor #meteorexplosion pic.twitter.com/oFUpHOaB6I
Advertisement— Lorenzo. (@altobelli22) January 2, 2022
پٹس برگ کی قومی موسمیاتی سروس کے مطابق انہیں پٹس برگ میں کان پھاڑ دینے والے دھماکے کے ساتھ آسمان پر تیز روشنیوں کے جھماکے دکھائی دینے کی بھی رپورٹ موصول ہوئی تھی، جب کہ کچھ رہائشیوں نے شہاب ثاقب کے پھٹنے سے گھروں کے در و دیوار تک لرزنے کی شکایات بھی کی تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انہیں علاقے میں کسی گھر یا میدان پر بجلی گرنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی مذکورہ علاقے میں کسی جگہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نئے سال کے پہلے دن رونما ہونے والے اس واقعے کے بعد ایمرجنسی سروس 911 پر شہریوں کی فون کالز کا تانتا بندھ گیا تھا۔
ناسا کا کہنا ہے اس دن آسمان بادلوں سے گھرا ہوا تھا ورنہ اس جلتے ہوئے شہابیے کو دن کی روشنی میں بھی با آسانی دیکھ جاسکتا تھا۔ کیوں کہ اعداد و شمار کے مطابق یہ چاند سے بھی 100 گنا زیادہ روشن تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News