
امریکی ارب پتی جیرڈ آئزک مین، جنہوں نے پہلی سویلین اسپیس پرواز میں سفر کیا تھا، نے مزید خلائی مشنز کا اعلان کردیا۔
پیر کے روز جیرڈ آئزک مین نے اسپیس ایکس کے ساتھ تین مزید پرائیویٹ مشنز کا اعلان کیا جن میں اسپیس واکنگ اور اگلی جنریشن کے اسٹار شپ راکٹ میں عملے کی پہلی پرواز شامل ہے۔
پولارِس ڈان نامی پہلا مشن اس سال کے آخری سہ ماہی سے پہلے ممکن نہیں ہوگا، جس کی کمانڈ آئزک مین کریں گے۔
یہ پروگرام کمرشل اسپیس سیکٹر کے لیے ایک نئے قدم کے طور پر دِکھتا ہے، جیسے ایلون مسک کی اسپیس ایکس ایسے مشنز کرنا کے لیے پُر امید ہے جو اب تک قومی خلائی ایجنسیز کے تحت کیے جاتے تھے۔
پولارس ڈان میں کریو خلاء کی اتنی گہرائی میں جائے گا جتنا پہلے کبھی کوئی راکٹ نہیں گیا تھا۔
آئزک مین کے مطابق اس پرواز کا فاصلہ ناسا کے پروجیکٹ جیمینائی کے برابر ہوگا جو امریکی خلائی ایجنسی کی جانب سے 1960 میں خلاء میں بھیجا جانے والا دوسرا عملہ بردار اسپیس فلائٹ پروگرام تھا۔
جیمینائی 11 تقریباً 1370کلومیٹر کی اونچائی تک گیا تھا جو حالیہ کئی مشنز، جو بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن تک یعنی 402 کلومیٹر تک گئے ہیں، کے طے کردہ فاصلے سے زیادہ فاصلہ ہے۔
لیکن یہ فاصلہ چاند پر جانے والے اپولو کے طے کردہ فاصلے یعنی 3 لاکھ 70 ہزار 149 کلو میٹر سے بہت کم ہے۔
پولارِس ڈان کا عملہ پہلی کمرشل اسپیس واک کی کوشش بھی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News