
ٹیسلا 54 ہزار کے قریب کاریں اور ایس یو ویز کو سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث واپس منگا رہی ہے۔ گاڑی کا ’فُل سیلف ڈرائیو‘ سافٹ ویئر گاڑی کو رکنے کے نشان پر روکے بغیر آگے بڑھا دیتا ہے۔
منگل کے روز امریکا کے سیفٹی ریگولیٹرز کی جانب سے جاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹیسلا انٹرنیٹ پر ہونے والے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں یہ فیچر معطل کر دے گا۔
رولنگ اسٹاپ فیچر گاڑی کو انٹرسیکشنز سے رکنے کے اشاروں کے باوجود 5.6 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک گزرنے دیتا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ٹیسلا نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے حکام کے ساتھ دو ملاقاتوں کے بعد گاڑیوں کو واپس منگا پر اتفاق کر لیا ہے۔
ٹیسلا کا کہنا تھا کہ کمپنی جانتی ہے کہ فیچر کے سبب کوئی تصادم یا کوئی زخمی نہیں ہوا۔
واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 2016 سے 2022 تک کی ماڈل ایس سیڈان اور ایکس ایس یو ویز، 2017 سے 2022 کی ماڈل 3 سیڈان اور 2020 سے 2022 کی ماڈل وائی ایس یو ویز شامل ہیں۔
مخصوص ٹیسلا ڈرائیورز ’فُل سیلف ڈرائیونگ‘ سافٹ ویئر کی عوامی سڑکوں پر ’بِیٹا ٹیسٹنگ‘ کر رہے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیاں خود کو نہیں چلا سکتیں اور ڈرائیوروں کو ہر وقت ایکشن لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
فرم کی جانب سے رولنگ اسٹاپ کے فیچر کا تعطل فروری کے شروع میں متوقع ہے۔
گورنر ہائی وے سیفٹی ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اکثریت ریاستوں میں رکنے کی نشان کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کا چالان کاٹے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News