Advertisement
Advertisement
Advertisement

سورج سے آنے والے طوفان کے سبب سیٹلائیٹس کی تباہی

Now Reading:

سورج سے آنے والے طوفان کے سبب سیٹلائیٹس کی تباہی

اسپیس ایکس کے سیٹلائیٹس کا نیا بیڑا شمسی طوفان سے ٹکرانے کے بعد مدار سے باہر لڑکھڑا گیا۔

منگل کی رات کمپنی نے ایک آن لائن اپ ڈیٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے لانچ کیے جانے والے 40 سے 49 چھوٹے سیٹلائیٹس یا تو ایٹماسفیئر میں دوبارہ داخل ہوئے اور جل گئے یا ایسا ہونے کے دہانے پر ہیں۔

اسپیس ایکس کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے جیو میگنیٹک طوفان نے ایٹماسفیئر کو وزنی کر دیا تھا جس کی وجہ سے اسٹارلنک سیٹلائیٹس کے کھچاؤ میں اضافہ ہوا اور نتیجتاً انہیں نقصان پہنچا۔

کمپنی کے مطابق گراؤنڈ کنٹرولرز نے کومپیکٹ، فلیٹ-پینیل سیٹلائیٹس کو ایک قسم کے ہائبرنیشن میں ڈال کر اور کم سے کم کھچاؤ کے لیے ایک طرف اڑا کر بچانے کی کوشش کی۔

لیکن ایٹماسفیئرک کھچاؤ بہت شدید تھا اور سیٹلائیٹس حرکت میں آنے اور اونچے اور زیادہ مستحکم مدار میں جانے میں ناکام ہوئے۔

Advertisement

اسپیس ایکس کے زمین کے گرد 2000 کے قریب اسٹار لنک سیٹلائیٹس گردش کر رہے ہیں اور دنیا کے مختلف کونوں مین انٹرنیٹ سروس مہیا کر رہے ہیں۔

یہ سیٹلائیٹس زمین سے 550 کلومیٹر اوپر مدار میں گردش کرتے ہیں۔

جن سیٹلائیٹس سے شمسی طوفان ٹکرایا ہے وہ اس وقت اپنی وقتی پوزیشن پر تھے۔

اسپیس ایکس نے قصداً ان کو غیر معمولی نچلے مدار میں لانچ کیا تھا تاکہ کسی ناکامی کی صورت میں سیٹلائیٹ دوبارہ ایٹماسفیئر میں داخل ہو سکیں اور دیگر اسپیس کرافٹس کے لیے کوئی خطرہ کھڑا نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر