Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

50 سیٹلائیٹس خلاء میں چھوڑنے والے راکٹ کے بوسٹر کی واپسی

Now Reading:

50 سیٹلائیٹس خلاء میں چھوڑنے والے راکٹ کے بوسٹر کی واپسی

اسپیس ایکس کی جانب سے 50 اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائیٹس خلاء میں بھیجنے کے بعد راکٹ واپس سمندر میں جہاز پر اتر گیا۔

ٹو اسٹیج فیلکن 9 راکٹ کو 50 اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائیٹس کے ساتھ کیلیفورنیا میں قائم وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے جمعے کے روز خلاء میں بھیجا گیا۔

نو منٹ سے کم عرصے کے بعد فیلکن 9 کی پہلی اسٹیج نے کیلفورنیا کے ساحل سے سیکڑوں کلومیٹر دور کھڑے اسپیس ایکس ڈرون شپ پر عمودی حالت میں لینڈ کیا۔

جبکہ دوسری اسٹیج نے 50 سیٹلائیٹس کو مدار میں پہنچانے کے لیے سفر جاری رکھا۔

اسپیس ایکس نے ٹوئٹر پر سیٹلائیٹس کے خلاء میں کامیابی سے چھوڑنے کی تصدیق کی۔

Advertisement

اس بوسٹر سے یہ چوتھی لانچ اور لینڈنگ تھی۔

اسپیس ایکس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اس پہلی اسٹیج نے ناسا اور یورپی تنظیم کے سینٹیل-6 مائیکل فریلخ ارتھ آبزرویشن سیٹلائیٹ کو نومبر 2020 میں لانچ کرنے میں مدد دی تھی۔ اس کے علاوہ مئی 2021 میں 60 اسٹارلنگ سیٹلائیٹس کو بھیجنے اور نومبر 2021 میں DART اسپیس کرافٹ کو بھیجنے میں مدد دی تھی۔

بوسٹر کا دوبارہ استعمال اسپیس ایکس اور اس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کی ترجیح ہے۔

ایلون مسک مریخ پر انسانی آبادی بسانے میں مدد کا عزم رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر