Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیس ایکس کا بے قابو راکٹ کیمرے کی آنکھ میں قید

Now Reading:

اسپیس ایکس کا بے قابو راکٹ کیمرے کی آنکھ میں قید

اسپیس ایکس کے قابو سے باہر چاند کی طرف جاتے راکٹ کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا۔ راکٹ کا چاند سے تصادم آئندہ ماہ متوقع ہے۔

سات سال قبل لانچ کیے جانے والے راکٹ کا بوسٹر اپنے لانچ کے بعد سے ہی خلاء میں اِدھر اُدھر بھٹک رہا ہے۔

بُوسٹر کے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ یہ 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے گا اور پھٹے گا۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ زمین کے قدرتی سیارچے یعنی چاند کے ساتھ کسی بے قابو راکٹ کا یہ پہلا تصادم ہوگا۔ لیکن ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اس اکا اثر انتہائی معمولی ہوگا۔

چاند کے پاس زمین کی طرح موٹی ایٹماسفیئر کی تہہ نہیں ہے جو آنے والے چیزوں کو وہیں پر جلا دے۔

Advertisement

اس ہی وجہ سے جو چیزیں چاند سے جا کر ٹکراتی ہیں، اس کی سطح پر بڑی تعداد میں گڑھے بناتی ہیں۔

آرس ٹیکنیکا کے اسپیس ایڈیٹر نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ بوسٹر، راکٹ کا وہ حصہ جو راکٹ کو زمین سے اٹھنے کے لیے بڑے پیمانے پر توانائی دیتا ہے، فروری 2015 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کا وزن 3.6 ٹن کے قریب ہے۔

بوسٹر راکٹ کا بہت مہنگا حصہ ہوتا ہے اور 2015 کے آخر سے اسپیس ایکس کامیابی کے ساتھ اپنے بوسٹرز کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے واپس لے آتی ہے۔

آرس ٹیکنیکا کے مطابق اس بوسٹر نے لانچ کے بعد اتنا ایندھن خرچ کر دیا تھا کہ اس کو واپس نہیں لایا جاسکا۔

یہ تب سے چاند اور زمین کے درمیان گھوم رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر