Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کا 6 ارب یوروز کا سیٹلائی مواصلات کا منصوبہ

Now Reading:

یورپی یونین کا 6 ارب یوروز کا سیٹلائی مواصلات کا منصوبہ

یورپی کمیشن نے یورپی یونین کی اہم مواصلاتی سروسز اور بیرونی جاسوسی سے بچنے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کم کرنے کے ایک حصے کے طور پر 6 ارب یوروز کے سیٹلائیٹ کمیونیکیشن منصوبے آغاز کر دیا۔

یورپی یونین کی جانب سے یہ اقدام خلاء میں روس اور چین کی بڑھتی عسکری صلاحیت اور سیٹلائیٹ لانچز میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

کمرشل آپریٹرز جیسے کہ ایلون مسک کی اسپیس ایکس اور اس کی اسٹار لنک نیٹ ورک جس کا دسیوں ہزار سیٹلائیٹ خلائی میں بھیجنے کا منصوبہ ہے تاکہ عالمی سطح پر خلاء میں قائم وائی فائی فراہم کیا جاسکے، یہ منصوبہ بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی سیٹلائیٹ کی تعداد اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کا سبب بن رہا ہے۔

یورپی یونین کے انڈسٹری چیف تھیئری بریٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا نیا کنیکٹیوِٹی انفرااسٹرکچر تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی دے گا، ہمارے موجودہ انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر کے طور پر کام کرنے والا یہ انفرااسٹرکچر ہماری لچک اور سائبر سیکیورٹی میں اضافہ کرے گا اور پورے یورپ اور افریقا کو کنیکٹیوِٹی فراہم کرے گا۔

6 ارب یوروز کو مختلف طریقوں سے ادا کیا جائے گا جس میں 2022 سے 2027 تک یورپی یونین 2.4 ارب یوروز ادا کرے گی، یورپی یونین بجٹ، یورپی یونین کے ممالک، یورپی اسپیس ایجنسی اور نجی سرمایہ کاری بھی اس میں شامل ہوگی۔

Advertisement

یورپی یونین اس پروگام کو آئندہ برس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر