Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین جتنے سائز کا انتہائی گرم درجہ حرارت والا سیارہ دریافت

Now Reading:

زمین جتنے سائز کا انتہائی گرم درجہ حرارت والا سیارہ دریافت

ماہرینِ فلکیات کی بین الاقوامی ٹیم نے ناسا کے ٹرانزِٹنگ ایگزوپلینٹ سروے سیٹلائیٹ (TESS)کو استعمال کرتے ہوئے زمین کے سائز کا نیا سیارہ دریافت ہوا ہے جو قریبی ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔

نیا دریافت ہونے والا سیارہ، جس کو GJ 3929 b کا نام دیا گیا ہے، زمین سے سائز میں معمولی سا بڑا ہے لیکن زمین سے زیادہ وزنی ہے۔

تاہم، اس کا درجہ حرارت زمین سے بہت زیادہ ہے۔

محققین کی ٹیم کی جانب سے یہ معلومات دو فروری کو شائع ہونے والے ایک مقالے میں پیش کی گئیں۔

TESS سورج کے قریب موجود تقریباً دو لاکھ روشن ستاروں کے متعلق مطالعہ کر رہا ہے جس کا مقصد وہاں پر موجود ایگزو پلینٹس کی تلاش ہے۔

Advertisement

اب تک 5200 امیدواروں کی شناخت کی جا چکی ہے، جن میں سے 180 کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ایگزو پلینٹ وہ سیارے ہوتے ہیں جو نظامِ شمسی سے باہر موجود ہوتے ہیں۔

جرمنی کی یونیورسٹیآف ہائیڈلبرگ میں ماہرینِ فلکیات کی ٹیم، جس کی رہنمائی جونس کیمر نے کی، نے ایک اور TOI (یعنی TESS Object of Interest) کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ GJ 3929 نامی ڈوارف ستارے کے ہلکے کروو میں سِگنل کی شناخت کی گئی۔

اس سگنل کی سیاروی حیثیت کی تصدیق آئندہ ہونے والے مشاہدات سے کی گئی۔ یہ مشاہدات CARMENES اسپیکٹوگراف استعمال کرتے ہوئے کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر