Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظامِ شمسی سے باہر سب سے کم وزن سیارہ دریافت

Now Reading:

نظامِ شمسی سے باہر سب سے کم وزن سیارہ دریافت

ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی کے باہر سب سے کم وزن سیارہ دریافت کیا ہے جو نظامِ شمسی کے سب سے قریبی ستارے کے گرد گھومتا ہے۔

پروگزیما ڈی نامی یہ سیارہ وزن میں زمین کا ایک چوتھائی ہے۔ پروگزیما سینٹاری سسٹم میں دِکھنے والا یہ تیسرا سیارہ ہے جو زمین سے صرف چار نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

یہ سیارہ ایک ستارے اور قابلِ حیات علاقے کے درمیان گردش کرتا ہے۔ یہ علاقہ سورج کے گرد ایک ایسا علاقہ ہوتا ہے جہاں پانی سیارے کی سطح پر موجود ہو سکتا ہے۔

یہ سیارہ پروگزیما سینٹاری کے گرد صرف پانچ دن میں چکر لگاتا ہے۔

نیا دریافت شدہ سیارہ پروگزیما سینٹاری سے 25 لاکھ میل کے فاصلے پر ہے۔ جو ہمارے نظامِ شمسی کے سب سے پہلے سیارے عطارد اور سورج کے درمیان فاصلے کا 10 واں حصہ ہے۔

Advertisement

تحقیق کے رہنماء مصنف ژاؤ فاریا کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بتاتی ہے کہ ہمارا قریبی خلائی پڑوس دلچسپ نئی دنیاؤں سے بھری پڑی ہے۔

وہ ایک ماہرینِ فلکیات کی ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے چلی میں نصب یورپی سدرن آبزرویٹری ویری لارج ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے پروگزیما ڈی کو دریافت کیا۔

پروگزیما ڈی کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک چٹانی سیارہ ہے۔

یہ پروگزیما سینٹاری سسٹم میں تیسرا اور سب سے کم وزن سیارہ دریافت ہوا ہے جو ریڈ ڈوارف سیارے کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر