
ہمپ بیک وہیلز کو ناپید ہونے والے جانوروں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔
حفاظتی پروگرام کے شروع ہونے کے 60 سال بعد ان وہیلز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ لیکن گرین گروپس نے خبردار کیا ہے کہ سمندروں کے گرم ہونے سے ان کی تعداد پھر کم ہو سکتی ہے۔
عالمی تپش کی وجہ سے پہلے سے پیش گوئی کی جاچکی ہے کہ اینٹارکٹیکا میں کرِل کی تعداد بؑی حد تک کم ہوگی۔ یہ ان وہیلز کی غذا کا بڑا ذریعہ ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر ماحولیات سوسن لے کا کہنا تھا کہ ہمپ بیک وہیلز کو ان جانوروں کی فہرست سے ہٹا رہے ہیں جن کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے اس کو وہیل کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام کی کامیابی قرار دیا۔
لے کامزید کہنا تھا کہ وہیل کے شکار کے خلاف بین الاقوامی تحفظ اور اس نوع کو بچانے کے لیے اندرونی تحفظ برقرار رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے پانیوں میں ہمپ بیک وہیلز کی تعداد 1500 سے 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا وہیل کے تحفظ میں عالمی رہنماء ہے اور وہ اس کے لیے کام جاری رکھے گا۔
آسٹریلوی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ متعدد جانوروں کی فلاح کے لیے امید کا ایک پیغام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News