Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف نے سمندر کی سطح میں کتنا اضافہ کیا؟

Now Reading:

گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف نے سمندر کی سطح میں کتنا اضافہ کیا؟

ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ میں گزشتہ دو دہائیوں میں 4700 گِیگا ٹن برف پگھلی ہے جو امریکا کو 1.5 فِٹ پانی کے اندر کرنے کے لیے کافی ہے۔

یہ معلومات گریویٹی ریکوری اینڈ کلائمیٹ ایکسپیریمنٹ سیٹلائیٹس (GRACE)کے جانب اپریل 2002-اگست 2021 تک جمع ہونے والے ڈیٹا کا ڈینش تجزیے کے بعد حاصل ہوئی۔

محققین نے بتایا کہ اس پیمانے پر برف کے پگھلنے نے 2002 سے اب تک سطح سمندر کو 0.47 فی صد بڑھایا ہے۔

یہ تحقیق ڈینش میٹرولوجیکل انسٹیٹیوٹ، نیشنل اسپیس انسٹیٹیوٹ، جیولوجیکل سروے آف ڈینمارک اور گرین لینڈ کے پولر پورٹل ویب سائیٹ کے ذعیرے سے سامنے آئی۔

اپنی ویب سائیٹ پر محققین نے لکھا کہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ تر برف اِن برف کی چادروں کے کنارے سے پگھلی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کناروں پر مشاہدات نے یہ بھی دِکھایا کہ برف پتلی ہورہی ہے، کھاڑیوں اور زمین پر موجود گلیشیئر پیچھے ہٹ رہے ہیں اور برف کی سطح سے بھی بڑے پیمانے پر برف پگھل رہی ہے۔

تاہم، GRACE سیٹلائیٹس کے مطابق وسطی خطے میں برف میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

دیگر پیمائشوں کے مطابق اس معمولی اضافے کی وجہ برفناری میں معمولی اضافہ ہے۔

ناسا محققین کے مطابق برف کا پگھلنا خصوصی طور پر مغربی گرین لینڈ کے ساحل ہر شدید ہے، جہاں پانی کا بڑھتا درجہ حرارت گلیشیئرز کے پگھلنے کا سبب بن رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر