
جنوبی کورین کمپنی سام سنگ شمالی ویتنام میں پروڈکشن فیسلیٹی کے لیے 92 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔
جنوبی کورین الیکٹرانک اشیاء ساز کمپنی سامسنگ الیکٹرومکینکس کارپوریشن لمیڈٹ نے جنوب مشرقی ملک ویتنام میں پروڈکشن فیسیلیٹی میں 92 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ویتنام کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس سرمایہ کاری سے تھائی گیوین نامی صوبے میں پرنٹڈ سرکٹ بورڈز اور فون کی دیگر اشیاء کی موجودہ پروڈکشن میں اضافہ ہوگا، اور اس سے کمپنی کُل سرمایہ کاری 2.27 ارب ڈالرز تک بڑھ جائے گی۔
ویتنام عالمی سطح پر ٹیکنالوجی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ بنتا جارہا ہے۔
ویتنام نے کمپنیوں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری دونوں اپنی جانب کھینچی ہے۔ کمپنیاں اپنی پروڈکشن کی صلاحیت کو پھیلانے کے ساتھ چین پر انحصار کم کرنے کی جانب دیکھ رہی ہیں۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق اب تک ویتنام میں 25 لاکھ 70 کووڈ-19 کے کیسز سامنے آچکے ہیں اور تقریباً 39 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔
جبکہ 9 کروڑ 80 لاکھ کی آبادی میں 76 فی صد سے زائد افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News