
طبعیات دانوں نے زمین کے مدار میں موجود ایک چھوٹا سیارچہ دریافت کیا ہے جو تقریباً ایک کلو میٹر چوڑا ہے۔ اس قسم کا دریافت ہونے والا یہ دوسری خلائی شے ہے۔
اب ماہرینکا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر یہ سیارچہ مستقبل کے خلائی سفروں میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔
اس مہینے کے شروع میں نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق 2020 XL5 نامی یہ سیارچہ زمین کے مدار میں 4000 سال تک پھنسا رہے گا۔ اس کے بعد یہ مدار سے نکل جائے گا اور ہمارے نظامِ شمسی میں کہیں چلا جائے گا۔
زمین کا یہ نیا ٹروجن سیارچہ لیگرینج پوائنٹ 4 میں ایک بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے جو سیارے زہرہ کی نسبت سورج کے زیادہ قریب ہوتا ہے اور مریخ سے زیادہ دور ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف ایلیکانٹ کے پوسٹ ڈاکٹورل محقق ٹونی سانٹانا-روس نے 2020 XL5 پر کی جانے والی نئی تحقیق کی رہنمائی کی۔
ان کی ٹیم نے سیارچے کی نشاندہی پین-اسٹارز آبزرویٹری کا استعمال کرتے ہوئے دسمبر 2020 میں کی۔
یہ 1.8 میٹر طویل ٹیلی اسکوپ ہوائی کے علاقے ماؤی میں نصب ہے۔
اس وقت یہ بات یقینی نہیں تھی کہ انہوں نے زمین کا نیا ٹروجن سیارچہ دریافت کیا ہے۔
لہٰذا انہوں نے چلی میں نصب سدرن آسٹروفزیکل ریسرچ ٹیلی اسکوپ سے تصاویر لینا جاری رکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News