Advertisement
Advertisement
Advertisement

ستاروں کی عجیب و غریب قسم دریافت

Now Reading:

ستاروں کی عجیب و غریب قسم دریافت

ماہرینِ فلکیات نے ایک نئی قسم کا عجیب و غریب ستارہ دریافت کیا ہے جو ہیلیئم کی جلتی راکھ سے ڈھکا ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی تخلیق ایک نایاب خلائی ملاپ کے وقوع کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

ایریزونا میں لارج بائنوکیولر ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے ’گرم ستاروں‘ کی تلاش کرتے ہوئے جرمن ماہرین کی ٹیم کے سامنے دو ستارے آئے جن میں ایک جیسی غیر معمولی خصوصیات تھیں۔

PG1654+322 اور PG1528+025نامی یہ ستارے ہماری کہکشاں میں ہی ہیں لیکن زمین سے ان کا فاصلہ 10 ہزار نوری سال سے لے کر 25 ہزار نوری سال تک ہے۔

جہاں عام ستاروں کی سطح ہائیڈروجن اور ہیلیئم سے بنی ہوتی ہے، وہیں یہ دونوں ستارے بڑی مقدار میں کاربن اور آکسیجن سے ڈھکے ہوئے ہیں – جو ہیلیئم نیوکلیئر فیوژن کا بائی-پراڈکٹ ہیں۔

Advertisement

ماہرین نے کاربن اور آکسیجن دونوں گیسز کی حیران کن طور بہتات رپورٹ کی۔ دونوں گیسز کی دونوں ستارورں کی تشکیل میں شراکت 20،20 فی صد کے قریب ہے۔

وہ ستارے جو اس مقدار میں کاربن اور آکسیجن میں ڈھکے ہوتے ہیں وہاں عموماً نیوکلیئر فیوژن مکمل ہوا ہوتا ہے جو ستارے کے مرکز میں ہوا ہوتا ہے۔

تاہم، ایک چیز جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی وہ یہ دونوں نو دریافت شدہ ستاروں کے درجہ حرارت اور قطر یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ ان کے اندر ہیلیئم نیوکلیائی جل رہے ہیں۔

یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ستاروں کی یہ نئی قسم دو وائٹ ڈوارف ستاروں –گرم، وزنی اور طویل مدت سے مردار ستاروں کی باقیات- کے ملاپ سے بنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر